امریکا نے لڑکیوں کے اسکول بند کرنے پر طالبان سےقطر میں طے شدہ مذاکرات منسوخ کردیے
امریکا نے طالبان حکومت کی جانب سے لڑکیوں کے اسکولوں کو کھولنے کا فیصلہ واپس لیے جانے کے ردعمل میں قطر میں ہونے والے مذاکرات منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔


امریکی انتظامیہ نے کہا ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحا میں طالبان کے ساتھ مذاکرات افغانستان میں لڑکیوں کی سیکنڈری اور ہائی اسکول کی تعلیم کی معطلی کے ردعمل میں منسوخ کردیے گئے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان یالینا پورٹر نے طالبان کی جانب سے لڑکیوں کی تعلیم کی معطلی پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
طالبان کے فیصلے کے بارے میں نائب ترجمان یالینا پورٹر نے کہا کہ ہم نے طالبان کے ساتھ اپنی کچھ مصروفیات منسوخ کر دی ہیں جن میں دوحا میں طے شدہ مذاکرات بھی شامل ہیں اور ہم نے واضح کر دیا ہے کہ اس فیصلے کو ہم ایک اہم موڑ کے طور پر دیکھتے ہیں۔
نائب ترجمان یالینا پورٹر نے کہا ہے کہ اگر یہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو افغان عوام کو اس سے شدید نقصان پہنچے گا۔ اس سے طالبان بین الاقوامی برادری کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششوں کو نقصان پہنچائیں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان یالینا پورٹر نے مزید کہا کہ ہم طالبان کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ افغانستان اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ کیے جانے والے اپنے وعدوں کو پورا کریں۔
طالبان کی عبوری حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پرائمری اسکول لڑکیوں کے لیے کھلے ہیں تاہم مڈل ہائی اسکول فی الوقت بند رہیں گے۔ طالبان قیادت کا یہ بھی کہنا ہے کہ لڑکیوں کے اسکول، اُن کے یونیفارم شریعت، افغان روایات اور ثقافت کے مطابق وضع کیے جانے کے بعد کھلیں گے۔

خیبرپختونخوا : مخصوص نشستوں پر ارکان کی حلف برداری آج شام گورنر ہاؤس میں ہو گی
- 5 گھنٹے قبل

حالیہ بارشوں سے کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی
- 41 منٹ قبل

وزیرداخلہ محسن نقوی ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان پہنچ گئے
- 5 گھنٹے قبل

مالا کنڈ: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،9 خارجی دہشتگر ہلاک ،8 گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025 کے طلبہء کا یادگارِ شہداء کا دورہ
- 5 گھنٹے قبل

روس میں 7.4 شدت کا زلزلہ ، سونامی کا الرٹ جاری
- 5 گھنٹے قبل

محسن نقوی کی ا فغان ہم منصب سے ملاقات، دہشتگر دی کے خاتمے اوردوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
- 2 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا : مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا
- 3 گھنٹے قبل

عہد رفتہ سے خستہ حالی اور پھر بحالی تک کا سفر،مقبرہ نور جہاں کی عجب داستاں!
- 4 گھنٹے قبل

کوئٹہ:سوشل میڈیا پر خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی وائرل ویڈیو پر وزیر اعلی کا نوٹس
- 3 گھنٹے قبل

پشاور:وزیراعلیٰ اور اسپیکر کا مخصوص نشستوں پر اراکین کی حلف برداری چیلنج کرنے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 گھنٹے قبل