علاقائی
مبینہ تشدد سے پاپڑ فروش کی موت، لواحقین نے قبر کشائی کی درخواست دیدی
پاپڑ فروش اشرف سلطان کی باراتیوں کے مبینہ تشدد سے ہلاکت کا واقعہ 21مارچ کی شام پیش آیا تھا
گوجرانوالہ : پتوکی میں پاپڑ فروش کی تشدد سے موت کی تحقیقات جاری ہیں اور لواحقین نے پوسٹ مارٹم رپورٹ تبدیل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے قبرکشائی کیلئے درخواست دے دی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق ہیومن رائٹس سیل کی مدد سے مجسٹریٹ کو دی گئی درخواست میں لواحقین کا مؤقف ہے کہ اشرف سلطان کی میت کو غسل دیا گیا تو جسم پر متعدد نشانات تھے، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا تشددکے نشانات نہیں ملے، شک ہے پوسٹ مارٹم رپورٹ تبدیل کی گئی۔علاقہ مجسٹریٹ ساجد احمد نےدرخواست پر متعلقہ حکام کو 29مارچ کوطلب کر لیا ہے۔
پاپڑ فروش اشرف سلطان کی باراتیوں کے مبینہ تشدد سے ہلاکت کا واقعہ 21مارچ کی شام پیش آیا تھا،جس کا علم 22مارچ کو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے ہوا۔اس واقعےکا انتہائی دلخراش پہلو یہ تھا کہ اشرف کی لاش شادی ہال میں سرعام لاوارث پڑی رہی ، جس پر مکھیاں بھنبھناتی رہیں لیکن بےحس باراتی لاش کے پاس ہی مزے سےکھانا کھاتے رہے۔
کھیل
دورہ زمبابوے:فاسٹ بولر احمد دانیال اور شاہنواز دھانی انجرڈ،سیریز سے باہر
احمد کو ہمسٹرنگ انجری کا سامنا جبکہ شاہنواز ٹریننگ سیشن کے دوران بائیں ٹخنے میں چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے، پی سی بی
فاسٹ بولر احمد دانیال اور شاہنواز دھانی انجری کے باعث زمبابوے کیخلاف جاری ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ احمد دانیال کو ہمسٹرنگ انجری کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ شاہنواز دھانی اتوار کے ٹریننگ سیشن کے دوران بائیں ٹخنے میں چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے۔
دونوں کرکٹرز کے ابتدائی اسکین اور طبی معائنے کے بعد انجریز کی نوعیت کا اندازہ ہوسکے گا تاہم انہیں واپس پاکستان بھیجا جارہا ہے۔ فاسٹ بولرز وطن واپسی پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کریں گے، جہاں انہیں ری ہیب کروایا جائے گا۔
دونوں کرکٹرز کی جگہ عباس آفریدی اور جہانداد خان کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جو بلاوئیو میں سیریز کے فیصلہ کن میچ کیلئے سلیکشن ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
دریں اثنا 3 میچوں کی ٹی20 سیریز میں احمد دانیال کی جگہ عامر جمال کو شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان ٹی20 اسکواڈ: سلمان علی آغا (کپتان)، عامر جمال، عرفات منہاس، حارث رؤف، حسیب اللہ خان، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد حسنین، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم، طیب طاہر اور عثمان خان شامل ہیں۔
پاکستان
آئینی بینچ نےپی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر ازخود نوٹس لینے کی استدعا مسترد کر دی
جو معاملہ ہمارے سامنے سرے سے ہے ہی نہیں، اسے نہیں دیکھ سکتے، جسٹس امین الدین خان
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران ہلاکتوں کے معاملے پر ازخود نوٹس لینے کی استدعا مسترد کردی،
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختوا ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے اور گزشتہ روز تحریک انصاف کے بلیو ایریا میں احتجاج اور انتظامیہ کے گرینڈ آپریشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز دونوں اطراف سے ہلاکتیں ہوئیں۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے لہٰذا آئینی بینچ ان واقعات پر ازخود نوٹس لے۔
جسٹس مسرت ہلالی نے خیبرپختونخوا حکومت کے وکیل کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں پیش ہوکر سیاسی باتیں نہ کریں۔
آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ جو معاملہ ہمارے سامنے سرے سے ہے ہی نہیں اسے ہم نہیں دیکھ سکتے۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ یہ معاملہ ہمارے سامنے نہیں ہے، اس پر بات نہیں کرنا چاہتے۔ جس کے بعد آئینی بینچ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ خیبر پختونخوا کی زبانی استدعا مسترد کر دی۔
دریںا اثنا سپریم کورٹ نے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام سے متعلق درخواست نمٹادی، فاٹا کے انضمام سے متعلق درخواست بانی تحریک انصاف نے دائر کی تھی۔
وکیل بابراعوان نے کہا کہ صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا سے یہ معاملہ حتمی ہوچکا ہے، بانی تحریک انصاف کی درخواست پر کسی عدالتی کاروائی کی ضرورت نہیں۔
پاکستان
احتجاج کے دوران شہید ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
شہید نائیک محمد رمضان کی عمر 47 سال اور ان کا تعلق کرک سے تھا، شہید سپاہی گلفام خان کی عمر 29 برس، تعلق راولپنڈی سے تھا، شہید سپاہی شاہنواز کی عمر 33 سال، تعلق سبی سے تھا
پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران شہید ہونے والے رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کر دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف،نائب وزیر اعظم، وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، اعلیٰ حاضر سروس فوجی اور سول حکام نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے پاکستان کسی انتشار اور خونریزی کا متحمل نہیں ہو سکتا، تشدد کی یہ کارروائیاں ناقابل قبول اور انتہائی قابل مذمت ہیں،پرتشدد کارروائیاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تحمل کی حدود سے تجاوز کر رہی ہیں ،انہوں نے کہا کہ پوری قوم رینجرز کے شہید سپاہیوں اور ان تمام پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے،رینجرز اہلکاروں نے فرض کی ادائیگی میں شہادت قبول کی،ان فسادات کے دوران زخمی ہونے والوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کی میتیں ان کے آبائی شہر پہنچا دی گئی ہیں جہاں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا، شہداء کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے،شہداء کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
شہید نائیک محمد رمضان کی عمر 47 سال اور ان کا تعلق کرک سے تھا، شہید سپاہی گلفام خان کی عمر 29 برس، تعلق راولپنڈی سے تھا، شہید سپاہی شاہنواز کی عمر 33 سال، تعلق سبی سے تھا۔
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
ٹیسلہ کے سی ای او آئرن مین بن گئے
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
راستوں کی بندش: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہو گیا
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
تجارت 19 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
سابق وزیراعظم نواز شریف بذریعہ ہیلی کاپٹر مری پہنچ گئے
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ
-
کھیل ایک دن پہلے
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ ،پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر
-
کھیل ایک دن پہلے
پرتھ ٹیسٹ ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی