جی این این سوشل

پاکستان

'شاہ زین بگٹی کل حکومت میں واپس آ جائیں گے'

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شاہ زین بگٹی کل حکومت میں واپس آ جائیں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

'شاہ زین بگٹی کل حکومت میں   واپس آ جائیں گے'
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

شاہ زین بگٹی کی حکومت سے علیحدگی کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شاہ زین بگٹی کل واپس آجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 12 لوگوں نے پریس کانفرنس کی ان میں سے 4 نے واپسی کا راستہ اختیار کر لیا، اسدعمر کی کل شاہ زین بگٹی سے ملاقات ہونی ہے، امید ہے کہ وہ کل واپس حکومت کے ساتھ ہوں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کسی پر کوئی قدغن نہین ہے اور سب نے اپنے فیصلے خود کرنے ہیں، ووٹ سے ایک گھنٹہ پہلے تک صورتحال بدلتی رہےگی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مستقبل کے لیے بارگین ہوتی ہے،یہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہی ہیں۔

پاکستان

حکومت کا پی ٹی آئی سے کسی قسم کے مذاکرات نہ کرنے کا اعلان

عطا تارڑ نے پارٹی پر پابندی سے متعلق سوال پر کہا کہ پارٹی پرپابندی سے متعلق ایک پروسیجر ہے جب وقت آئے گا اسے کرلیا جائےگا۔ 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا پی ٹی آئی سے کسی قسم کے مذاکرات نہ کرنے کا اعلان

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت کا فیصلہ ہے کہ اب دھرنا دینے والوں سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں  ہوں گے ۔

تفصیلات کےمطابق  اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج کرنے والوں کا رویہ سب نے دیکھا ہے، ان کے آنے سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے، انہوں نے آنا تھا انہوں نے آکردیکھ لیا۔

اس موقع پر وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے غریب کے بچوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے، ریاست کےصبر کو مت آزمائیں، بشریٰ بی بی ہمت کریں اورفرنٹ سے لیڈ کریں، گولی چلانا سب سےآسان کام ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ان کے ہاتھ میں اسلحہ، غلیلیں ہیں، جانی ومالی نقصان کی ذمہ دارایک عورت ہیں، ہمیں اسلام آباد کے شہریوں کا احساس ہے، گرفتار ہونے والوں کی ضمانت نہیں ہوگی، جوبھی ڈی چوک آئے گا اسےگرفتار کیا جائے گا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ انہوں نے افغان شرپسندوں کوآگے لگایا ہوا ہے، یہ پرامن احتجاج نہیں ہے، پولیس والوں پرشیل فائر کیے گئے، ریاست بالکل کمزورنہیں،رٹ کو برقرار رکھیں گے۔

عطا تارڑ نے پارٹی پر پابندی سے متعلق سوال پر کہا کہ پارٹی پرپابندی سے متعلق ایک پروسیجر ہے جب وقت آئے گا اسے کرلیا جائےگا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

انسٹاگرام نے صارفین کے لیے نیا فیچرمتعارف کروا دیا

صارفین اب واٹس ایپ کی طرح انسٹاگرام پر بھی دوسروں کو اپنا لائیو لوکیشن شئیر کر سکیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انسٹاگرام نے صارفین کے لیے نیا فیچرمتعارف کروا دیا

مشہور ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروا  دیا ہے، صارفین اب واٹس ایپ کی طرح انسٹاگرام پر بھی دوسروں کو اپنا لائیو لوکیشن شئیر کر سکیں گے

انسٹا گرام  صارفین ڈائریکٹ میسجز (ڈیم ایم) میں لائیو لوکیشن شیئر کرسکیں گے،اس فیچر سے صارفین کسی دوسرے کو  ایک وقت میں ایک گھنٹے تک کے لیے اپنی لوکیشن شیئر کر سکیں گے اور میپ میں مخصوص مقامات کو  بھی پن کرسکیں گے۔

انسٹا گرام پر لائیو لوکیشن شیئرنگ کا آپشن صرف ون آن ون یا گروپ چیٹس میں ہی  دستیاب ہوگا، یعنی کے صرف چیٹ میں شامل افراد ہی لوکیشن کو دیکھ سکیں گے مگر وہ اسے آگے دیگر چیٹس میں فارورڈ نہیں کرسکیں گے۔

جبکہ دوسری جانب انسٹا گرام کی جانب سے ڈائریکٹ میسجز کے لیے کسٹمائز ایبل نک نیمز فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنے اور اپنے دوستوں کے لیے کسی بھی طرح کے  نک نیم کا اضافہ کر سکتے ہیں جو ان کے ڈی ایم چیٹس میں بھی ظاہر ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز مری پہنچ گئیں

صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف بھی گزشتہ روز مری پہنچے تھے،ذرائع کا کہنا ہے سابق وزیر اعظم نواز شریف کل بیلاروسی صدر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز مری پہنچ گئیں

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز مری پہنچ گئیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب راستوں کی بندش کے باعث اسلام آباد سے بذریعہ ہیلی کاپٹر گھڑیال پہنچیں،مریم نواز گھڑیال ہیلی پیڈ سے سخت سیکیورٹی میں اپنی رہائش گاہ کشمیر پوائنٹ پہنچی۔

صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف بھی گزشتہ روز مری پہنچے تھے،ذرائع کا کہنا ہے سابق وزیر اعظم نواز شریف کل بیلاروسی صدر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll