پاکستان
افغانستان:طالبان نے خواتین کو بغیر محرم ہوائی سفر کرنے سے روک دیا
افغانستان میں طالبان نے بغیر محرم سفر کرنے والی خواتین کو فلائٹ پر سوار ہونے سے روک دیا۔
افغان ایئر لائنز کے حکام کے مطابق طالبان نے کابل انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بغیر محرم آنے والی درجنوں خواتین کو اندرون ملک اور بین الاقوامی فلائٹس پر سوار ہونے سے روک دیا۔
حکام کے مطابق ان میں سے کچھ خواتین دوہری شہریت رکھتی تھیں جو بیرون ملک واپس جا رہی تھیں۔ ان میں سے بعض خواتین کا تعلق کینیڈا سے تھا۔
ان خواتین نے اسلام آباد، دبئی اور ترکی جانے والی پروزاوں سفر کرنا تھا۔عہدیداران کا کہنا تھا کہ وہ اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ چند ماہ قبل طالبان نے احکامات جاری کیے تھے کہ 45 میل سے زیادہ فاصلے کا سفر کرنے پر خواتین کے ہمراہ مرد سرپرست کا ہونا ضروری ہے۔
تجارت
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان ہے، تاہم کراچی کے صارفین اس سے محروم رہیں گے۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اکتوبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) ہیڈکوارٹر میں عوامی سماعت ہوئی، جس کی صدارت چیئرمین نیپرا نے کی۔
نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں1 روپے 1 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی، جس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن ، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔
اعلامیے کے مطابق نیپرا اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔
پاکستان
وزیراعظم کی زیرصدارت ملکی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر اجلاس
ذرائع کےمطابق اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سمیت دیگر وزرا موجود تھے
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں ملک کی مجموعی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال پر اجلاس ہوا۔
ذرائع کےمطابق اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سمیت دیگر وزرا موجود تھے، اجلاس میں پی ٹی آئی کے احتجاج اور حکومت کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی، وفاقی حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی سے مزید مذاکرات نہ کرنے فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شرکاء کا کہناتھا عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائیگا، عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست و حکومت کی ذمہ داری ہے جو پوری کی جائیگی، مہذب احتجاج ہر شہری کا حق مگر کسی کو انتشار کی اجازت نہیں دی جائیگی، حکومت اب تک صبر و تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے ۔
تجارت
اسٹاک مارکیٹ کر یش ،انڈیکس میں 3800 پوائنٹس کی کمی
100 انڈیکس میں 3 ہزار 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی
کارباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو کاروبار کے اختتامی لمحات میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 3 ہزار 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جو کہ پچھلے کئی روز سے بلند کی سطح کو چھو رہی تھی۔
آج صبح کاروبارکے شروع میں اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 97 ہزار 361 پوائنٹس کی سطح پر آگیا، مگر بعد ازاں بینکنگ سیکٹر میں ہونے والی بھاری سرمایہ کاری کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی واپس آگئی۔
تاہم کاروبار کے دوران ہی مارکیٹ میں ایک دم اتار کی کیفیت دیکھی گئی اور انڈیکس میں تیزی سے کمی ہوئی جس سے 100 انڈیکس 96 ہزار کی سطح پر آگیا۔
جبکہ دوپہر 2 بج کر 40 منٹ پر انڈیکس 2 ہزار 909 پوائنٹس یا 2.97 فیصد کی کمی سے 95 ہزار 171 پوائنٹس پر دیکھا گیا جبکہ مارکیٹ کے اختتامی اوقات میں ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 3 ہزار 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی اور یہ 94 ہزار 200 کی سطح پر دیکھا گیا۔
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
تجارت 9 گھنٹے پہلے
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ
-
پاکستان 10 گھنٹے پہلے
راستوں کی بندش: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہو گیا
-
دنیا ایک دن پہلے
لتھوانیا میں طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک
-
جرم ایک دن پہلے
پی ٹی آئی کا احتجاج ، پنجاب پولیس کانسٹیبل شہید
-
تجارت 7 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
کھیل ایک دن پہلے
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ ،پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر