لاہور : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جارہا ہے ، پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے ، پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جس میں حسن علی کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو شامل کیا گیا۔
آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور ہم ٹاس جیت جاتے تو باولنگ ہی کرتے ۔
پاکستانی اسکواڈ
پاکستان ٹیم میں فخر زمان ، امام الحق، بابر اعظم ، محمد رضوان ، افتخار احمد ، خوشدل شاہ سمیت سعود شکیل ،شاہین آفریدی ، زاہد محمود ، وسیم جونئیر اور حارث روف بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
آسٹریلوی اسکواڈ
آسٹریلوی ٹیم میں ایرن فنچ، ٹریوس ہیڈ ، میکڈرمٹ ، لیبوشین ، اسٹوائنس، کیمرون گرین ، ایلکس کیری، شان ایبٹ ، نیتھن ایلیس،ایڈم زمپا اور مچل سوئپسن شامل ہیں۔
پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں گزشتہ پانچ ون ڈے میچز میں مسلسل شکست کا سامنا رہا ہے۔ پہلے ون ڈے میں 88 رنز سے فتح کے بعد مہمان ٹیم کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔
میچ سے ایک روز قبل پاکستان ٹیم نے آرام کیا جبکہ آسٹریلوی کھلاڑیوں نے مختصر دورانیے کی ٹریننگ بھی کی۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی آل رائونڈر مچل مارش انجری کا شکار ہوکر پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز سے باہر ہوگئے ہیں، وہ گزشتہ روز لاہور سے دبئی روانہ ہوئے۔
یاد رہےکہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف گزشتہ16میں سے صرف ایک میچ ہی جیتا ہے جبکہ پندرہ میچز میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی۔

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- ایک دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- ایک دن قبل





