دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس میں پاکستانی پلیئرز امام الحق اور شاہین آفریدی کے درجوں میں بہتری آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی رینکنگ میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی کی بدولت امام الحق اور شاہین شاہ آفریدی نے لمبی چھلانگ لگائی ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ٹیسٹ باؤلنگ کی رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی کی 1 درجےترقی ہوئی ہے جس کے بعد وہ چوتھے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا 2 درجے تنزلی کی بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا نمبر برقرار ہے،بھارت کے روی چندرن ایشون رینکنگ میں دوسرے نمبر پراور جسپریت بمرا ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق بیٹرز میں آسٹریلیا کے مارنس لابو شین پہلی پوزیشن پر قرار ہیں،اسٹیو اسمتھ کا دوسرا،نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا تیسرا،انگلینڈ کے جو روٹ کا چوتھا جبکہ پاکستان کے بابر اعظم کا پانچواں نمبر ہے۔
? Shaheen Afridi continues to climb
— ICC (@ICC) April 6, 2022
? Imam-ul-Haq makes significant gains
Pakistan players make major movements in the @MRFWorldwide ICC Men's Player Rankings for ODIs and Tests after #PAKvAUS series ?
Details ? https://t.co/zoY06jyBJ3 pic.twitter.com/dxVyiF78oK
جاری اعداد و شمار کے مطابق ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم کی پہلی پوزیشن پہلےسے بھی زیادہ مضبوط ہو گئی ہے۔ بابر اعظم کے پوائنٹس اضافے کے بعد 891 ہو چکے ہیں جبکہ بھارت کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی 811 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
امام الحق کے رینکنگ 746 پوائنٹس سے 795 پوائنٹس ہوگئی ہے۔ امام الحق اس سے پہلے ریکنگ میں دسویں نمبر پر تھے جو کہ اب 7 درجے بہتری کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ چکے ہیں۔

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- a day ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 days ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 5 hours ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- a day ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- a day ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- a day ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 hours ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 9 hours ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 7 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- a day ago








