اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان تحریک انصاف کے دیگر اراکین اسمبلی کے ہمراہ قومی اسمبلی کی نشستوں سے مستعفی ہو گئے۔


سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری اپنے پیغام میں رہنما تحریک انصاف فرخ حبیب نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزیر اعظم عمران نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
اپنے ٹوئیٹ میں فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کا استعفی قومی اسمبلی میں جمع کروا دیا گیا ہے۔
عمران خان صاحب کا استعفی قومی اسمبلی میں جمع کروادیا گیا ہے۔ #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/l8L7fDmYyg
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) April 11, 2022
واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تمام اراکین قومی اسمبلی نے استعفے دینے کا فیصلہ کیا تھا، کہا گیا کہ وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ہونے والی ووٹنگ کے بعد استعفے دینے کا عمل شروع کیا جائے گا۔۔
تازہ صورت حال کے مطابق تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی عمران خان کے استعفے کے بعد خود بھی مستعفی ہونے اعلان کر رہے ہیں۔
اس ضمن میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ الحمدللّٰہ آج اپنے حلف سے وفا کرتے ہوئے ایک غلام اسمبلی سے آزادی حاصل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ آزادی ملک کی آزادی سے جڑی ہوئی ہے اور ان شاللہ عوام کی حمایت اور مدد سے ہم یہ آزادی دوبارہ چھین لیں گے اور عمران خان آزاد پاکستان کے وزیر اعظم ہوں گے۔
رہنما تحریک انصاف فرخ حبیب نے کہاکہ قومی اسمبلی کی رکنیت سے بطور احتجاج مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قومی اسمبلی کی نشست عمران خان کی امانت ہے جو فیصل آباد کے میرے حلقہ کے لوگوں نے 2018ء میں میرے سپرد کی تھی۔ فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت، خودمختاری اور قومی غیرت کے لیے ایسی ہزاروں نشستیں قربان۔
علاوہ ازیں دیگر متعدد پی ٹی آئی ممبران قومی اسمبلی کی جانب سے استعفے دیے جا رہے ہیں۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ تحریک انصاف نے کہا گیا تھا کہ اگر شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی پر عائد کیے گئے اعتراضات کو مسترد کر دیا گیا توہ اسمبلی سے مستعفیٰ ہو جائیں گے تاہم یہ فیصلہ بھی منسوخ کر دیا گیا تھا اور اس کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے نئی حکمت عملی سامنے آئی۔
عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کہا کہ میں ان چوروں کے ساتھ اسمبلی میں نہیں بیٹھوں گا، اکیلے بھی استعفیٰ دینا پڑا تو دوں گا، انہوں نے کہا کہ کل رات کے ملک گیر مظاہروں کے بعد سب کو سمجھ آ گئی ہے کہ پی ٹی آئی کی طاقت کیا ہے۔

بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی:صدر مملکت اور وزیراعظم کا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت
- 9 گھنٹے قبل

لاہور میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین ہوگیا،مزید دو نئے کیسز سامنے آ گئے
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان کی یمن میں امن واستحکام یقینی بنانے کی سعودی و امارات کی سفارتی کوششوں کی حمایت
- 9 گھنٹے قبل

معرکہ حق کے بعد پاکستان کا وقار بلند ہوا،مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل تک امن قائم نہیں ہو سکتا،اسحاق ڈار
- 6 گھنٹے قبل

ایشیز سیریز: انگلینڈ نے 14 سال بعد آسٹریلیا کو ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی
- 8 گھنٹے قبل

سابق وزیرِ خزانہ اور گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر انتقال کر گئیں
- 5 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلیں تیار
- 8 گھنٹے قبل

معرکہ حق میں بھارت کےمزید جہاز گراسکتے تھے لیکن ہم نےرحم کیا، پھر جنگ مسلط کی تو ہم تیار ہیں، صدرمملکت
- 2 گھنٹے قبل

معروف بھارتی اخبار ’’ دی ہندو‘‘ نے 2025 کوبھارت کی عالمی سطح پر ناکامیوں کا سال قرار دیدیا
- 5 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی پنجگور میں کامیاب کارروائی ، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد جہنم واصل
- 5 گھنٹے قبل

سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈشپ اور 32ویں کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
- 8 گھنٹے قبل






.jpg&w=3840&q=75)
