وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے درخواستوں پر محفوظ فیصلہ آج شام سنایا جائے گا
ہمیں ڈپٹی سپیکر پر اعتماد نہیں ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پھر ایسی صورتحال میں کیا کیا جائے ؟۔


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لئے درخواستوں پر محفوظ فیصلہ آج شام 5 بجے سنایا جائے گا ۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے گزشتہ روز فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، جس کا مختصر فیصلہ آج شام 5 بجے سنایا جائے گا۔
گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ، دوران سماعت مسلم لیگ (ق) کے وکیل نے ڈپٹی سپیکر پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔ مسلم لیگ (ق) کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے ڈپٹی سپیکر پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی سپیکر نے سیکرٹری اسمبلی پر پابندیاں عائد کرنا شروع کر دیں ، ہمیں ڈپٹی سپیکر پر اعتماد نہیں ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پھر ایسی صورتحال میں کیا کیا جائے ؟۔
حمزہ شہباز کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے دلائل میں کہا کہ سپیکر خود امیدوار ہیں ، وہ کوئی اختیارت استعمال نہیں کر سکتے ، یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ ڈپٹی سپیکر کے پاس اختیار نہیں ،سپیکر کے امیدوار بننے پر ڈپٹی سپیکر اختیارات استعمال کر سکتا ہے ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہمیں وزیر اعلیٰ پنجاب کا شفاف الیکشن کرانا ہے ، فریقین مشترکہ طور پر ووٹنگ کیلئے پریزائیڈنگ افسر مقرر کریں ۔
اس سے قبل سپیکر پنجاب اسمبلی کے وکیل امتیاز صدیقی نے دلائل دیے کہ سپریم کورٹ میں پنجاب اسمبلی کا معاملہ آچکا ہے ، حمزہ شہباز ، ڈپٹی سپیکر کی درخواستیں خارج ہونی چاہئیں ، انہوں نے اسمبلی سے باہر ہوٹل میں بیٹھ کر اجلاس بلا لیا ، آئین سے انحراف کوئی مذاق نہیں ہے ، انہوں نے جسے ہوٹل میں وزیر اعلیٰ بنایا وہ کہتا ہے کہ مجھ سے احکامات لو ۔
چیف جسٹس لاہوہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ حلف لینے سے قبل ایسا انتخاب کیسے قانونی ہو سکتا ہے ؟، 16 اپریل یا کسی بھی تاریخ کا اجلاس کنڈکٹ کیسے ہوگا؟۔ سپیکر کے وکیل نے کہا کہ یہ سب رولز میں موجود ہے ، سپیکر کا متبادل ڈپٹی سپیکر ہے ، اگر یہ دونوں موجود نہ ہوں تو ہاؤ س کو پینل چلائے گا۔
اس سے قبل حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ڈپٹی سپیکرنےاپنےآفس کاچارج سنبھال لیا، عدالتی حکم پرڈپٹی سپیکر نے اپنے آفس کاچارج لیاہے۔مسلم لیگ (ق) کے وکیل نے ایک بار پھر درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیدیا ، علی ظفر نے کہا کہ پہلے درخواستوں کے قابل سماعت ہونےپردلائل دوں گا، لاہورہائیکورٹ کےپاس الیکشن کی تاریخ بدلنےکاکوئی اختیارنہیں، اجلاس کب بلانا ہے کب ملتوی کرناہے،عدالتوں کومداخلت کااختیارنہیں، میری استدعاہےکہ پنجاب اسمبلی رولز موجود ہیں، جو رولز میں ہےوہی پروسیجرمیں ہےکہ ہاؤس کس طرح چلاناہے، سپریم کورٹ نے کہا آرٹیکل 69 کے تحت مداخلت نہیں کرسکتی۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ رولز میں کہیں نہیں لکھا کہ اجلاس ملتوی نہیں ہو سکتا، وکیل سیکرٹری اسمبلی نے کہا کہ سیشن ملتوی ہو سکتا ہے لیکن ختم نہیں ہو سکتا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی نے کہا کہ روز میں ہے کہ وزیر اعلیٰ کے الیکشن فوری کرائے جائیں ، بیرسٹر علی ظفر نے جواب دیاکہ روز میں الیکشن کیلئے مخصوص وقت کا نہیں لکھا گیا ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ووٹنگ سے ایک روز قبل کاغذات نامزدگی کا مکمل کرنا لازمی ہے ۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل تک ملتوی ہوا ہے ، وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے رولز پر عمل کیا جا رہا ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے بھاگ نہیں رہے ،سپیکر کی موجودگی میں ڈپٹی سپیکر پاور کو استعمال نہیں کر سکتا ، سپیکر نے اپنے اختیارات ڈپٹی سپیکر کو منتقل نہیں کئے ، ووٹنگ کےروز سپیکر اپنے اختیارات ڈپٹی سپیکر کو منتقل کریں گے ۔

پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی
- 14 hours ago

متحدہ عرب امارات میں قومی دن کے موقع پر دو دن کی تعطیل کا اعلان
- 12 hours ago

دوسرا ون ڈے، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 13 hours ago

جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 17 hours ago
دوسرا ون ڈے: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 289 رنز کا ہدف
- 8 hours ago

مسٹر بیسٹ کا سعودی دارالحکومت ریاض میں ’بیسٹ لینڈ‘ پارک کا شاندار افتتاح
- 16 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات،دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو
- 18 hours ago

وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 14 hours ago

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت
- 16 hours ago

اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5.1 اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا
- 13 hours ago

سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گیا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 15 hours ago

اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار
- 15 hours ago








