یہاں تک کہ اپنا بڑا گھر بھی بیچ ڈالا اور اب چھوٹا مکان لے لیا ہے


کراچی : شاہ نواز مالحی سندھ پولیس کے ریٹائرڈ اہلکار ہیں۔ انہیں کتاب الٰہی سے والہانہ عشق و محبت ہے،
اس لئے سوچا کہ اس کلام پاک کی کوئی ایسی خدمت سر انجام دوں، جو آج تک کسی نے نہ کی ہو۔ سوچ بچار کے بعد ان کے دل میں ایک اچھوتا آئیڈیا آیا کہ وہ پنسلوں پر دھاگوں کی مدد سے قرآن کریم کی بُنائی کریں گے۔ آپ نے بال پین پر مختلف رنگ کے دھاگوں سے ناموں کی بُنائی دیکھی ہوگی۔ اسی طریقے سے شاہ نواز نے پورے قرآن کریم تیار کیا ہے۔

اپنے اس انوکھے شوق کی تکمیل کیلئے شاہ نواز کو 10 برس مسلسل محنت کرنی پڑی۔ 8000 پینسلوں پر 114 سورتوں کی بُنائی مکمل ہوئی۔ شاہ نواز نے سورتوں کے نام الگ ڈیزائن سے تیار کئے ہیں، اس کیلئے انہوں نے آسمانی رنگ کا بیک گراونڈ رکھا ہے۔ جس میں انہوں نے 8 سے10 تک پنسلوں کا استعمال کیا ہے۔ یہ ایک الگ فنی شاہکار ہے۔

جبکہ سورت کی آیات کو دوسرے انداز سے لکھا ہے۔ جس کیلئے 50 سے 10 تک پنسلوں کا استعمال ہوا ہے۔ ہر سورت کی تکمیل کے بعد ان پنسلوں کو خوبصورت انداز سے الگ الگ فریم میں سجا دیا ہے۔ جس کیلئے انہوں نے پلاسٹک کے کلپس سے جوڑا ہے۔ بھورے رنگ کی پنسلوں پر کالے رنگ کے دھاگے جوڑ کر بیک گرائونڈ بنایا ہے، جبکہ آیات اور ان پر اعراب کی بُنائی کیلئے سفید رنگ کے دھاگوں کا استعمال کیا ہے۔
.webp)
شاہ نواز 2014ء میں سندھ پولیس سے ریٹائرڈ ہوئے تھے۔ وہ دنیا کا پہلا شخص ہے، جس نے پنسلوں پر دھاگے کی سجاوٹ سے قرآن نسخہ تیار کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ فن کی طرف میرا میلان اس وقت سے تھا، جب میں ابتدائی کلاس میں پڑھتا تھا۔ پھر زندگی بھر یہ شوق پروان چڑھتا رہا،
2002ء میں انہوں نے اسماء الله الحسنىٰ کو عربی خط میں اسی انداز سے تیار کیا اور اپنے اس فن کو کراچی میں ہونے والی ایک قومی نمائش میں پیش کیا۔ مالحی کا کہنا ہے کہ انہوں نے بُنائی کا یہ فن جیل میں ڈیوٹی کے دوران قیدیوں سے سیکھا تھا۔ تاہم قیدی قلم پر دھاگوں کی مدد سے مختلف لوگوں کے ناموں کی بُنائی کرتے ہیں،
لیکن مالحی نے اس فن کو کلام الٰہی کی بنائی کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔ شاہنواز مالحی نے اس مقصد کیلئے جو پنسل استعمال کی ہے، وہ ورد ہندی کی لکڑی سے تیار شدہ ہے، اس لکڑی کو دیمک اور دیگر مضر کیڑے نقصان نہیں پہنچا سکتے۔
شاہنواز کہتے ہیں کہ اس پروجیکٹ پر میں روزانہ 8 گھنٹے کام کرتا رہا۔ یہاں تک کہ 10 برس بعد اب جا کر یہ پورا ہوا۔ اس عظیم منصوبے پر اٹھنے والی لاگت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس پر سب کچھ لگا دیا،
یہاں تک کہ اپنا بڑا گھر بھی بیچ ڈالا اور اب چھوٹا مکان لے لیا ہے۔ البتہ کچھ عزیز واقارب نے بھی اس کام میں تعاون کیا، جو تقریباً 30 لاکھ روپے کے بقدر ہے۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

