Advertisement
تجارت

کےالیکٹرک کی نیپرا کو بجلی 5روپے 27 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست

کراچی :  کراچی کو بجلی کی تقسیم کار کمپنی کےالیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 20th 2022, 7:37 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کےالیکٹرک کی نیپرا کو بجلی 5روپے 27 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست

کراچی والوں کیلئے بری خبر آگئی ، ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق  کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کی  ہے۔

نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک  نے یہ درخواست مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی ہے جس پر سماعت 27 اپریل  ہوگی۔

کے الیکٹرک کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے بجلی صارفین پر 8 ارب 59 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

ترجمان کے الیکٹرک  کے مطابق دسمبر 2021 اور مارچ 2022 کے درمیان فرنس آئل کی قیمت میں 10 فیصد اور ار ایل این جی کی قیمت میں 40 فیصد اضافہ ہوا تھا ۔  مارچ 2022 میں سی پی پی اے سے خریدی گئی بجلی کی قیمت میں بھی 9 فیصد کا اضافے کی وجہ سے اثر آرہا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق  نیپرا کی سماعت کے بعد فیول چارجز ایڈجسمنٹ کی منظوری دی جائے گی ، اضافے کا اثر صرف ایک مہینے کے بل پر ہوگا ۔ ایندھن اور سی پی پی اے جی کی حاصل کردہ بجلی کی قیمتوں میں کمی بیشی کے اثرات نیپرا قوانین کے مطابق ہیں۔ 

Advertisement