پنجاب میں مون سون کا طوفانی سپیل، بارش اور طافان کے باعث مختلف واقعات میں 21 افراد جاں بحق
لاہور اور گردونواح میں رات بھر وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش سے متعدد شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں


پنجاب میں مون سون کا طوفانی سپیل، بارش اور آندھی سے حادثات میں 21 افراد جاں بحق جبکہ 92 زخمی ہوگئے۔
لاہور اور گردونواح میں رات بھر وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش سے متعدد شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔
واسا کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے پانی والا تالاب میں سب سے زیادہ 171 ملی میٹر، اقبال ٹاؤن میں 169 ملی میٹر، تاجپورہ میں 167 ملی میٹر، مغلپورہ میں 135، لکشمی چوک میں 133 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
بارش کے باعث لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ کے گاؤں مرید وال میں گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 60 سالہ مانگا، 55 سالہ عشرت، 3 سالہ خدیجہ،4 سالہ لطیفہ اور 35 سالہ رانی، جبکہ زخمیوں میں 30 سالہ فیصل اور 5 سالہ ببلی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ رائیونڈ کے علاقے مشن کالونی میں مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے، ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا، جبکہ ہربنس پورہ میں کرنٹ لگنے سے 2 بچے دم توڑ گئے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی بادل خوب برسے جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔
دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں ڈسکہ، حافظ آباد، وزیرآباد، سانگلہ ہل، گوجرانوالہ، ننکانہ صاحب، منچن آباد، بہاولنگر، پاکپتن، عارف والا، قصور اور فاروق آباد میں بھی جم کر بادل برسے، جس سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔
رینالہ خورد میں بھی کرنٹ لگنے سے 2 افراد جان کی بازی ہارگئے، چشتیاں میں مکان کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر ماں بیٹا زخمی ہوگئے، پاکپتن میں بھی مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
شدید بارشوں کے باعث پاکپتن، قصور سمیت دیگر شہروں میں سڑکیں اور گلیاں دریا کا منظر پیش کرنے لگے، گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں ڈوب گئیں، پاکپتن میں بارش کا پانی دکانوں میں داخل ہو گیا معمولات زندگی شدید متاثر ہیں۔
پی ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، جہلم اور سیالکوٹ سمیت دیگر شہروں میں آندھی اورموسلا دھار بارشوں کا امکان ہے، جن کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، اس حوالے سے این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- a day ago

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 7 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 days ago
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 7 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 days ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 7 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- a day ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 7 hours ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 7 hours ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 8 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 days ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- a day ago



