لیجنڈ ری اداکار ، کامیڈین،فنکار اور میزبان معین اختر کو مداحوں سے بچھڑے 11 برس بیت گئے ، ان کی اداکاری آج بھی مرجھائے ہوئے لبوں پر مسکراہٹیں بکھیر دیتی ہے۔


ہردل عزیز اوربے مثال فنکار معین اختر 24 دسمبر 1950کو کراچی میں پیدا ہوئے اور صرف 13 برس کی عمر میں ہی سٹیج پرادکاری کے جوہر دکھانا شروع کیے ۔ 16 سال کی عمر میں امریکی صدر جان ایف کینیڈی کی نقل اتار کر ٹیلی ویژن پر اداکاری کا آغاز کیا ۔انہوں نے ریڈیو ، ٹی وی ، اسٹیج اور فلم میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ۔
اداکاری کے علاوہ پوری دنیا میں ان کی میزبانی کے انداز کو سراہا جاتا ہے ۔ کامیڈی کی دنیا میں معین اختر کا کوئی ثانی نہیں تھا جب وہ کامیڈی کرتے تو مرجھائے ہوئے چہرے کھل اٹھتے تھے اور ان کی کامیڈی لبوں پر مسکراہٹیں بکھیر دیتی تھی۔
معین اختر کا خاندان قیام پاکستان کے بعد ہجرت کرکے کراچی میں قیام پذیر ہوا۔انہوں نے اپنی تمام تر تعلیم کراچی میں ہی حاصل کی اور دوران تعلیم معین اختر غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔
معین اختر نے اسکرین پر سنجیدہ اداکاری کرکے کئی بار ناظرین کو اشکبار بھی کیا ۔ انہوں نے مشہور زمانہ "روزی" کے کردار میں خود کو ایسا ڈالا کہ سب ہی لوگ انہیں " روزی "سمجھتے تھے ۔ لیجنڈری اداکار معین اختر کے یاد گار ڈراموں اور اسٹیج شوزمیں آنگن ٹیڑھا،روزی، سچ مچ، نوکر کے آگے چاکراور اسٹوڈیو پونے تین ، بندر روڈ سے کیماڑی، آنگن ٹیڑھا، اسٹوڈیو ڈھائی ، یس سر نو سر اورعید ٹرین شامل ہیں، ڈرامہ روزی میں ان کاکردارشاید کبھی نہ بھلایا جاسکے۔
حکومت پاکستان نے معین اختر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں "تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا۔
معین اختر 22 اپریل 2011 کو حرکت قلب بند ہونے سے کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔ پاکستان کی ثقافت کو ڈراموں اور شوز کے ذریعے جس طرح سے معین اختر نے متعارف کروایا، کوئی دوسرا شاید ہی یہ کام اس خوبی سے کرسکے۔

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا
- 3 دن قبل

ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور
- 7 گھنٹے قبل

پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم
- 2 دن قبل

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے
- 13 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ
- 12 گھنٹے قبل

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی
- 6 گھنٹے قبل

پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل
- 2 دن قبل

نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی
- 3 دن قبل

بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا
- 9 گھنٹے قبل

آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور
- 3 دن قبل

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک
- 2 دن قبل



.jpeg&w=3840&q=75)

