لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدرمریم نواز کاکہناہے کہ ہم بہت قربانیاں دے چکے،اب حساب لینے کاوقت ہے،حکومت اپنے دن گننا شروع کردے،آنےوالاوقت نوازشریف کاہے، پنجاب اب کھڑاہوگیاہے،پنجابی اب کسی کواپنے حق پرڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پی ایم ایل این یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ نوجوانوں کارکنوں کی پارٹی کیلئے خدمات قابل تعریف ہیں،نوازشریف کوجھوٹے الزام پرنکالاگیا،نوازشریف نے کہاکہ انہیں کیوں نکالاتو مخالفین نے مذاق اڑاناشروع کیا،آج لوگ سوال پوچھ رہے ہیں کہ نوازشریف کوکیوں نکالا؟نوازشریف کوبیٹی سمیت جیل میں ڈالاگیا۔
لیگی رہنما نے کہاکہ ن لیگ نے ملک کوترقی کی راہ پرڈال دیاتھا،2018الیکشن مسلم لیگ ن جیت چکی تھی لیکن نتائج تبدیل کئے گئے،لوٹوں کے علاوہ کسی نے مسلم لیگ ن کونہیں چھوڑا،ان کاکہناتھا کہ نوازشریف لندن میں بیٹھے ہیں لیکن یہ یہاں خوفزدہ ہیں، نوازشریف لندن میں ہیں لیکن نوشہرہ میں ان کے گھرمیں گھس کرماراہے،نوازشریف کامقابلہ کرنے کیلئے جھوٹے کیس میں ان کے بھائی اوربھتیجے کوجیل میں ڈالاگیا،خواجہ آصف نے جیل جانا منظورکیامگرنوازشریف کاساتھ چھوڑنےسےانکارکردیا،انکونوازشریف کی بیٹی کوجھوٹے کیس میں نیب میں بلاناپڑرہاہے،کرپشن کاجھوٹاپروپیگنڈاکیاگیا۔
مریم نواز نے کہاکہ نیب کوبیانات جانچنے کاٹھیکہ کس نے دیا؟نیب نے الزام لگایامریم اداروں کےخلاف بول رہی ہیں،اداروں کےخلاف نہیں بول رہی،نیب کے پول کھول رہی ہوں،ایک پیج پرہونے کے باوجودایک ضمنی الیکشن نہیں جیت سکے،نوازشریف کاویژن آئین کی حکمرانی ہے،عمران خان کاویژن ہے انڈے،کٹے،مرغیاں ہیں۔
لیگی رہنما نے کہاکہ مشرف کہتا تھا کہ نوازشریف ہسٹری ہوچکا ہے اب مشرف کہاں ہے؟عمران خان کہتا ہے اسے نکالا گیا توعوام کوسڑکوں پرلائے گا،جنوبی پنجاب محاذڈرامے کاڈراپ سین ہوگیاہے،پی ٹی آئی نے مزید ڈیڑھ سال مکمل کیا تویہ جماعت خودصفحہ ہستی سے مٹ جائے گی،ہمارے لیڈرکوکوئی گالی دے گا توتمہارا منہ توڑا جائے گا،ہمارے لیڈر پرکوئی جوتا پھینکے گا توتمہارا منہ توڑا جائے گا،ہمارے لیڈرپرکوئی ہاتھ اٹھانےکی کوشش کرے گا توتمہارا منہ توڑا جائے گا،انہوں نے کہاکہ جس دن لانگ مارچ تھا اسی دن نیب نے مجھے بلالیا،26 مارچ کولانگ مارچ نہیں ہوگا،26 مارچ کونیب میں پیش ہوں گی ،اگرنیب نے گڑبڑکرنے کی کوشش کی تو ن لیگ مقابلہ کرےگی۔

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- a day ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 days ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- a day ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- a day ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 16 hours ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 16 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 10 hours ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 days ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 days ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 13 hours ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 11 hours ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 days ago





