اٹک:پاکستان تحریک انصاف آج اٹک میں ضلع کونسل گراؤنڈ میں پاور شو کا مظاہرہ کرے گی۔


جی این این کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جلسے کیلئے تیاریاں جاری ہیں ، چئیرمین تحریک انصاف عمران خان جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ عمران خان کے خطاب کے لیے 40 فٹ اونچا 40 فٹ چوڑا 80 فٹ لمبا اسٹیج تیار کیا جارہا ہے جبکہ اسٹیج کے سامنے کانٹے دار تار بچھا دی گئی ہے ۔
ضلع اسٹیڈیم گراؤنڈ کا رقبہ 100 کنال ہے اور اس میں 15 ہزار کے قریب کرسیاں لگائی جارہی ہیں ۔ تحریک انصاف کا کہنا ہے جلسہ گاہ میں عوام کا جم غفیر آئے گا اور عمران خان کا اٹک کی عوام تاریخی استقبال کرے گی۔
جلسے کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات بھی کیے گئے ہیں اور 500 کے قریب سیکورٹی اہلکار تعینات کردیے گئے ۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک روز قبل جہلم میں بھی جلسے سے خطاب کیا تھا۔

ایرانی صدر کی اصفہان میں سائیکل سواری کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل
- 31 منٹ قبل

انڈونیشیا چین سے جے-10 لڑاکا طیارے خریدے گا، وزیر دفاع کی تصدیق
- 14 گھنٹے قبل

حالیہ سیلاب سے معیشت کو 822 ارب روپے کا نقصان، 65 لاکھ سے زائد افراد متاثر،رپورٹ جاری
- ایک گھنٹہ قبل

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ امریکا، بحری و سول قیادت سے اہم ملاقاتیں
- 2 گھنٹے قبل

معیشت بہتری کی طرف گامزن،اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں مزید 2 کروڑ سے زائد ڈالرز کا اضافہ
- 2 گھنٹے قبل

حالیہ سیلاب میں متاثرہ خاندانوں کی امداد کیلئے گلاسکو اسکاٹ لینڈ میں میوزیکل شو کا انعقاد
- 8 منٹ قبل

سرحدی کشیدگی، قطر کی ثالثی میں افغان طالبا ن اور پاکستان کے درمیان آج دوحہ میں مذاکرات ہونگے
- ایک گھنٹہ قبل

کابینہ کا وزیراعظم کو غزہ معاہدے میں کردار پر خراجِ تحسین
- 14 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کابانی پی ٹی آئی کے متنازع بیان پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

اے این ایف کی ملک گیر کارروائیاں، کروڑوں کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 5 گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

اداکارہ و گلوکارہ فضا علی کا نیا ویڈیو سونگ ’مہندی والی رات ‘کی عکسبندی مکمل،جلد ریلیز کیا جائے گا
- 11 منٹ قبل

حوثیوں نے چیف آف اسٹاف الغماری کی شہادت کی تصدیق کر دی
- 14 گھنٹے قبل