منی لانڈرنگ کیس : ایف آئی اے کا وزیراعظم اوروزیراعلی پنجاب کیخلاف ٹرائل نہ کرنے کا فیصلہ
لاہور : وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت ، ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں ٹرائل نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہبازکے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل اعجاز حسن اعوان نے کی . اسپیشل جج سنٹرل اعجاز حسن اعوان نے ایف آئی اے پراسکیوٹر کی درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا ، عدالت نے شہباز شریف حمزہ شہباز سمیت دیگر کو فرد جرم کے لیے 14 مئی کو طلب کر لیا۔
عدالت نے ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر کی درخواست کے باوجود ٹرائل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، عدالت نے وزیراعظم اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کو آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
تحریری فیصلے کے مطابق 14 مئی کو وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کیخلاف کیس میں ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ مقدمہ میں پیروی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے
تحریری حکم کے مطابق منی لانڈرنگ کیس کی 11 اپریل کو سماعت کے بعد سپیشل پراسکیوٹر ایف آئی اے نے ٹرائل میں عدم دلچسپی کی درخواست دائر کی تھی۔ اسپیشل جج سینٹرل نےایف آئی اے پراسکیوشن ٹیم کی درخواست کو ریکارڈ کاحصہ بنا دیا۔
اسپیشل پراسکیوٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے نے تفتیشی افسر کے ذریعے شہباز شریف کیخلاف پیش نہ ہونے کا کہا، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وزیراعظم اور وزیر اعلی بننے کے باعث پراسکیوشن کو پیش ہونے سے روکا گیا۔
اسپیشل پراسکیوٹر سکندر ذوالقرنین نے بتایا کہ ایف آئی اے کے متعلقہ حکام نے شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت دیگر کیخلاف ٹرائل میں عدم دلچسپی ظاہر کی، جس کے بعد سپیشل پراسکیوٹر ایف آئی اے کی عدم پیشی کی درخواست کو ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا۔
منی لانڈرنگ کیس
یاد رہے کہ ایف آئی اے نے نومبر 2020 میں ان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ، کرپشن کی روک تھام ایکٹ اور انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو شوگر اسکینڈل میں منی لانڈرنگ کے کیس کا سامنا ہے۔
شہباز شریف پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹوں حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز کو ان کی آمدنی کے نامعلوم ذرائع سے مال جمع کرنے میں مدد دی۔
ایف آئی اے نے 13 دسمبر 2021 کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان کے خلاف 16ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا چالان بینکنگ عدالت میں جمع کروایا تھا اور دنوں کو مرکزی ملزم نامزد کر دیا تھا۔
برسبین میں مینگو ملٹی کلچرل میلہ، پاکستانی ثقافت اور بین الثقافتی ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ
- 10 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیرداخلہ کی ملاقات، علاقائی اور دو طرفہ سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
- 3 گھنٹے قبل
شیخوپورہ: اسٹیج اداکارہ پر دوران ڈرامہ مسلح شخص کا ساتھیوں سمیت تشدد
- 2 دن قبل
رجب بٹ کی اہلیہ ایمان سے صلح؟ حقیقت سامنے آگئی
- 10 گھنٹے قبل

امریکا ایران حملوں میں شدت، خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ
- ایک دن قبل
حماس کے نئے سربراہ مقرر، خاص شخصیت کون ہیں؟
- ایک دن قبل
ملزم کی تلاش میں چھاپہ، پولیس پر پالتو کتا مارنے کا الزام
- 4 گھنٹے قبل
سعودی عرب نے ایک سالہ نیا ویزا متعارف کرا دیا
- ایک دن قبل
تھانیدار نے اپنے ہی ایس پی کو کٹہرے میں لا کھڑا کیا
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 9 گھنٹے قبل
سینئر پولیس افسر بدعنوانی پر نوکری سے فارغ، وجہ سامنے آگئی
- 5 گھنٹے قبل
ڈالر ہی ڈالر: فیفا ورلڈکپ 2026 کی فاتح ٹیم اسپین کو تاریخی انعامی رقم ملی
- ایک دن قبل



