اسلام آباد: تحریک عدم اعتماد سے متعلق ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف ازخود نوٹس کے معاملے پر سابق وزیر اعظم عمران خان نے سپریم کورٹ میں عدالتی فیصلے پر نظرثانی کی اپیل دائر کر دی۔


تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے نظر ثانی اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے 7 اپریل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے ۔
عمران خان کی اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 7 اپریل کے فیصلے میں کئی سقم ہیں جن پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔
اپیل میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 7 اپریل کو عدم اعتماد کی تحریک پر 9 اپریل کو ووٹنگ کرانے کا حکم دیا، اسمبلی کی کارروائی کے دوران ڈپٹی اسپیکر نے آئین کے آرٹیکل5 پر عملدرآمد کیا۔ سابق وزیر اعظم کی اپیل میں کہا گیا ہے کہ سربراہ حکومت کا ڈپٹی اسپیکر کے اقدامات سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔
اسد قیصر اور قاسم سوری نے اپیل میں کہا کہ عدالت اسپیکر یا ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کا جائزہ نہیں لے سکتی، سات اپریل کے فیصلے کے ذریعے اختیارارت کی تقسیم کے آئینی اصول سے انحراف کیا گیا ، عدالتیں پارلیمانی کارروائی پر تجاوز نہیں کرسکتیں، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر ججز کی دو اپریل کو میٹنگ اور اتوار کے روز سماعت منفرد ہے ، اتوار کو عدالت لگانے کی کوئی ایمرجنسی نہیں تھی، آرٹیکل 63 اے کی تشریح کا ریفرنس بھی سپریم کورٹ کے پاس زیر التوا ہے۔
واضح رہے کہ 3 اپریل کو سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف حزب اختلاف کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد کو ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے بیرونی سازش قرار دیتے ہوئے آئین کے آرٹیکل پانچ کے تحت مسترد کر دیا تھا۔
تحریک عدم اعتماد کو آئین کے منافی اور ضوابط کے خلاف قرار دے کر مسترد کیے جانے کے بعد صدرِ پاکستان عارف علوی نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی تھی ۔ اس عمل کے بعد پیدا ہونے والے آئینی اور قانونی بحران پر پاکستان کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے اُسی روز ازخود نوٹس لیا تھا۔

اسحاق ڈار سے مارکو روبیو کا ٹیلیفونک رابطہ،،دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
- 2 گھنٹے قبل

محسن نقوی اور طلال چوہدری کی شہید کیپٹن تیمور حسن کے گھر آمد، اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت
- 2 گھنٹے قبل

سیلاب کے نقصانات کا تخمینہ لگانےکے لیے سروے کیے جا رہے ہیں، وزیر خزانہ
- 2 گھنٹے قبل

بیجنگ:صدر آصف علی زرداری کا چین کے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن کمپلیکس کا تاریخی دورہ
- 13 منٹ قبل

دبئی پولیس کی پاک بھارت میچ سے قبل کرکٹ شائقین کے لیے ایڈوائزری جاری
- 4 گھنٹے قبل

سیلاب متاثرین کا جائزہ لینے کیلئے مردم شماری اور زراعت شماری کا ڈیٹا استعمال کرنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

لاہور:لالی وڈ کے کنگ سلطان راہی کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے ڈرامہ’ پتر مولا جٹ دا‘ پیش کیا گیا
- ایک گھنٹہ قبل

قطر پر اسرئیلی حملہ،وزیر خارجہ سحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
- 2 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹاکرا:بھارت کیخلاف میچ کےلیےپاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آ گئی
- ایک گھنٹہ قبل

چین :صدر آصف علی زرداری کا زلزلہ وارننگ سسٹم سے لیس ہائی اسپیڈ ٹرین کے ذریعے سفر
- 9 منٹ قبل

گلگت بلتستان اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدیدجھٹکے،لوگوں میں خوف وہراس
- 24 منٹ قبل

پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک لائیو پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
- 2 گھنٹے قبل