وزارت داخلہ کا 2شناختی کارڈ اور پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ایمنسٹی لانے کا اعلان
اسلام آباد: وزارت داخلہ نے 2 شناختی کارڈ اور پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ایمنسٹی لانے کا اعلان کر دیا ۔


ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق وزارت داخلہ نے دو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ رکھنے والوں کو بڑا ریلیف دے دیا ، ملک بھر میں 38 ہزار سے زائد افراد کے پاس 2 شناختی کارڈ اور پاسپورٹ موجود ہیں ۔
ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق دو پاسپورٹ اور شناختی کارڈ رکھنے والے افراد نے نادرا حکام کی ملی بھگت سے جعلسازی کی ، ان افراد نے جعلسازی سے 2 سٹیزن شپ نمبر بھی حاصل کر رکھے ہیں ، ان افراد کو ایک شناختی کارڈ اور ایک پاسپورٹ بنانے کی اجازت دی جا رہی ہے ۔
قانون کے مطابق دو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ رکھنے پر تین سال سزا ہو سکتی ہے ۔ ذرائع وزارت داخلہ کاکہنا ہے کہ یہ سہولت مجرموں کو حاصل نہیں ہو گی ، ایمینسٹی سے فائدہ نا اٹھانے والوں کو سخت سزا، جیل جانا پڑے گا ۔
واضح رہے کہ ایمنسٹی اسکیم سب سے پہلے 26 جولائی 2006 میں متعارف کرائی گئی جس کے بعد اس میں 31 دستمبر 2009 تک توسیع کردی گئی۔
توسیع کے ساتھ اس سے ملحقہ پولیس تصدیق اور سزا ختم کردی گئی، متعلقہ حکام نے اس میں مزید 30 جون 2011 اور پھر جنوری 2014 تک توسیع کردی ۔
پاسپورٹ ڈپارٹمنٹ کو 2009 سے 2013 تک بلیک لسٹ سے نام نکالنے کے لیے 6 ہزار 469 درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ آخری ایمنسٹی اسکیم 2019 میں ختم ہوئی تھی۔
2021 ستمبر میں بھی ایک سے زیادہ پاسپورٹ کے حامل افراد کے لیے 7 ویں ایمنسٹی اسکیم متعارف کروائی گئی تھی جس کے تحت ایک سے زائد پاسپورٹ رکھنے والوں کو 3 ماہ کا وقت دیا جائے گا کہ وہ چیزوں کو درست کریں یا پھر جیل جائیں۔

دبئی پولیس کی پاک بھارت میچ سے قبل کرکٹ شائقین کے لیے ایڈوائزری جاری
- 2 hours ago

پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی
- 5 hours ago

گڈو بیراج اور سکھر بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ،سینکڑوں بستیاں زیر آب
- 7 hours ago

پنجاب میں سیلاب سے 45 لاکھ سے زائد افراد متاثر، مختلف حادثات میں 104شہری جاں بحق
- 4 hours ago

پنجاب میں سیلابی صورتحال برقرار ، سیکڑوں دیہات پانی میں ڈوب گئے
- 7 hours ago

گلگت، اسکردو، استور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 6 hours ago

کانگو میں 2 مختلف کشتی حادثات کے نتیجے میں 193 افراد جاں بحق
- 3 hours ago

فتنہ الخوارج کے درمیان پے در پے ناکامیوں کے بعد اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے
- 3 hours ago

پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے عالمی فنڈنگ پر 20 فیصد تک کٹ لگ گیا
- 5 hours ago

ایشیا کپ ٹورنامنٹ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا، سب سے بڑے حریف آج ایک بار پھر آمنے سامنے
- 7 hours ago

سیلاب متاثرین کا جائزہ لینے کیلئے مردم شماری اور زراعت شماری کا ڈیٹا استعمال کرنے کا فیصلہ
- 2 hours ago

یو اے ای میں قومی دن کی مناسبت سے 2 روزہ تعطیلات کا اعلان
- 6 hours ago