جی این این سوشل

پاکستان

ن لیگ عمران خان کے بیانات کو توڑ مروڑ کرفوج کے خلاف استعمال کر رہی ہے:پرویزالہٰی

لاہور:اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ن لیگ عمران خان کے بیانات کو توڑ مروڑ کرفوج،آرمی چیف کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ن لیگ عمران خان کے بیانات کو توڑ مروڑ کرفوج کے خلاف استعمال کر رہی ہے:پرویزالہٰی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اپنے ایک بیان چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ آرمی چیف نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ناقابل فراموش خدمات انجام دیں،عالمی سطح پر ملک و قوم کے وقار کو بلند کرنے کے لیے آرمی چیف کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوج اور آرمی چیف ایک دوسرے سے الگ نہیں ہوتے،آرمی چیف کو نشانہ بنانے کا مطلب فوج کو نشانہ بنانا ہوتا ہے۔

اسپیکرپنجاب اسمبلی نے کہا کہ فوج،آرمی چیف کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے عناصر ملکی دفاع کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں،فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،فوج دشمن قوتوں کو مایوسی ہو گی، فوج موجودہ بحران سے سرخرو ہو کر نکلے گی۔

چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ آرمی چیف نے بھارتی جارجیت کا ہمیشہ دندان شکن جواب دیا،سفارتی محاذ پر جنرل قمرجاوید باجوہ کی پس پردہ خدمات بہت اہم رہی ہیں،ملک وقوم کی معاشی مشکلات کم کرنے کے لیےآرمی چیف نے ہمیشہ حکومت کا ہاتھ بٹایا، یورپی ملکوں کے تحفظات دور کیے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم ملکوں سے تعلقات کی بہتری اور پائیداری کے لیے بھی جنرل قمرجاوید باجوہ کی خدمات کا اعتراف خود مسلم ممالک کرتے رہے ہیں۔

چودھری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ ن لیگ عمران خان کے بیانات کو توڑ مروڑ کرفوج،آرمی چیف کے خلاف استعمال کر رہی ہے،عمران خان کہہ چکےہیں کہ فوج ہی ملک و قوم کے تحفظ اورسالمیت کی واحد ضامن ہے،پاک فوج کے خلاف نوازشریف کے ٹریک ریکارڈسےقوم اورفوج واقف ہے۔

پاکستان

مذہبی امور کی جانب سے 904 حج کمپنیاں موجود ہیں، ججاج اگلے مہینے روانہ ہونا شروع ہونگے ، طاہر اشرفی

طاہر اشرفی نے کہا کہ 2 روز قبل سعودی حکومت نے تنبیہ جاری کی ہے، بعض حج گروپس آن لائن حج بکنگ کر رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مذہبی امور کی جانب سے 904  حج کمپنیاں موجود ہیں، ججاج اگلے مہینے روانہ ہونا شروع ہونگے ، طاہر اشرفی

علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ 9 مئی سے حجاج کرام سعودی عرب روانہ ہونا شروع ہوجائیں گے۔

 انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مذہبی امور کی جانب سے 904 کمپنیاں موجود ہیں، سعودی وزارت حج نے حج بکنگ کو بڑھا دیا ہے، حج بکنگ کو بڑھانا خوش آئند ہے، حج بکنگ بند نہیں ہوئی ابھی تک جاری ہے۔

علامہ طاہر اشرفی نے حج انتظامات سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اب تک کی بکنگ کے مطابق سعودی عرب میں انتظامات مکمل ہورہے ہیں، پرائیویٹ سیکٹرز کی تیاریاں بھی مکمل ہورہی ہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ 2 روز قبل سعودی حکومت نے تنبیہ جاری کی ہے، بعض حج گروپس آن لائن حج بکنگ کر رہے ہیں، ان سے ہوشیار رہیں، ان گروپس کے پاس کوئی اجازت نامہ نہیں ہے، حجاج کرام ایسے تمام گروپس اورعناصر سے دور رہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان ایٹمی طاقت ہے ، پاکستانی معیشت کا زندہ رکھنا ضروری ہے ، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کے لیے پاکستان کی معیشت کو زندہ رکھنا ضروری ہے کیونکہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان ایٹمی طاقت ہے ، پاکستانی معیشت کا زندہ رکھنا ضروری ہے ، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف میں جانے کا مطلب ہم ناکام ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کے لیے پاکستان کی معیشت کو زندہ رکھنا ضروری ہے کیونکہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ایک بیوروکریسی ہے اور دنیا بھر میں آئی ایم ایف ایک ہی فارمولا نافذ کرتا یے ، ان کا کہنا تھا کہ جس ملک میں سیاسی انتشار ہوگا وہاں کی معیشت متاثر رہتی یے، پاکستان کی معیشت کا حل صرف یہاں سے اشیا بنا کر ایکسپورٹ کرنا ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

صومالیہ میں 3 ماہ میں 88 ہزار افراد بے گھرہوئے ، اقوام متحدہ کی رپورٹ جاری

ملک میں سلامتی کی صورتحال بدستور کشیدہ ہے، غیر ریاستی مسلح گروپ کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کے دوران دو طرفہ حملوں کے نتیجے میں بے شمار ہلاکتیں اور ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صومالیہ میں 3 ماہ میں 88 ہزار افراد بے گھرہوئے  ، اقوام متحدہ کی رپورٹ جاری

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کا کہنا ہے کہ صومالیہ میں 3 ماہ میں 88 ہزار افراد بے گھر ہوئے۔

شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے موغادیشو سے جاری ایک پیغام میں کہا ہےکہ 2024 کے پہلے تین مہینوں میں صومالیہ میں تقریباً 88,000 افراد اندرونی طور پر بے گھر ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ نقل مکانی بنیادی طور پر تنازعات یا عدم تحفظ اور سیلاب کے طویل مدتی اثرات کی وجہ سے ہوئی ہے، جو اکتوبر اور دسمبر 2023 کے درمیان ہوا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملک میں سلامتی کی صورتحال بدستور کشیدہ ہے، غیر ریاستی مسلح گروپ کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کے دوران دو طرفہ حملوں کے نتیجے میں بے شمار ہلاکتیں اور ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll