جی این این سوشل

تجارت

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے باعث بجٹ اجلاس تاخیر سے بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے باعث قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس تاخیر سے بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے باعث بجٹ اجلاس تاخیر سے بلانے کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

حکومتی ذرائع کے مطابق بجٹ اجلاس 6 جون کو شروع کرنے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ نئے مالی سال23-2022کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 18 مئی سے شروع ہوں گے، یہ مذاکرات تقریباً 10دن تک جاری رہیں گے

واضح رہے کہ پروگرام کی بحالی کے لیے حکومت کو پٹرول،ڈیزل، بجلی پر سبسڈی میں بتدریج کمی لانا ہوگی،
 کامیابی کی صورت میں پاکستان کو تقریباً 96 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط ملے گی۔

تجارت

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

پٹرول کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی  کا امکان

حکومت کی جانب سے 15 روز میں دوسری بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کئے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

یہ بات بھی قابل غور ہے کہ عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت میں 7.26 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی جس کے بعد عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت 98.99 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 30 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، عالمی سطح پر ڈیزل کی قیمت 4.68 ڈالر کی کمی سے 99.37 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق وزیراعظم کی منظوری کے بعد 16مئی 2024 سے ہوگا۔

یاد رہے کہ اس وقت پٹرول کی فی لٹر قیمت 288 روپے 49 پیسے اور ڈیزل کی 281 روپے 96 پیسے فی لٹر میں فروخت جاری ہے۔

واضح رہے کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی کے طور پر 60 روپے فی لٹر بھی وصول کر رہی ہے جبکہ ڈیلرز کو دونوں مصنوعات پر 8.64 فی لٹر کا مارجن مل رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

 آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات کی منظوری سے متعلق معاہدہ طے

آٹے کی فی من قیمت 2 ہزار روپے اور 100 یونٹ تک بجلی کی قیمت 3 روپے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 آزاد کشمیر   عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات کی منظوری سے متعلق معاہدہ طے

 آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات کی منظوری سے متعلق معاہدہ طے پاگیا۔

چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کے مطابق آل جموں کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات مان لیے گئے ہیں اور مطالبات کی منظوری سے متعلق معاہدہ بھی طے پاچکا ہے۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ آزاد جموں کشمیر میں انٹرنیٹ سروسز بحال کردی گئی۔

دوسری جانب حکومت آزادکشمیر نے آٹے کی قیمت میں کمی اور بجلی کے نئے نرخ کے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق آٹے کی فی من قیمت 2 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے اور 20 کلو آٹے کی قیمت ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ 100 یونٹ تک بجلی کی قیمت 3 روپے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے، 100 سے 300 یونٹ تک 5 روپے اور 300 سے زائد پر 6 روپے فی یونٹ قیمت مقرر کی گئی ہے۔ کمرشل 300 یونٹ تک 10 روپے اور  300 سے زائد پر 15 روپے فی یونٹ قیمت مقرر کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے کہا ہے کہ سسٹی روٹی، بجلی ایسا مطالبہ ہے جن سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ہے،میں عوام کے مطالبات پاکستان کی سینیٹ میں لے کر گیا تھا، گزشتہ 4 روز سے آزاد کشمیر میں احتجاج کا سلسلہ جاری تھا۔اس تمام صورتحال کو دیکھتے ہوئے کل آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کے پارلیمانی ممبران کو صدر ہاؤس بلایا ان سے احوال لیا، میں مکمل اظہار یکجہتی پر صدر زرداری کا شکرگزار ہوں،میں وفاقی حکومت سے بات کروں گا، ہم کشمیری عوام سے محبت کو کمزور نہیں پڑنے دیں گے، شہباز شریف نے رات کو مجھے فون کے کے مکمل اظہار یکجہتی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چونکہ منتخب جمہوری حکوموت ہے وہ عوامی مینڈیٹ کو سمجھتی ہے، آج شہباز شریف نے ہنگامی اجلاس بلایا جس میں تمام اسٹیک پولڈرز نے شرکت کی، میں وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے جو تحفظات تھے وہ سنیں اور کہا کہ پاکستان کا کشمیری عوام سے لازوال رشتہ اس کے لیے جو کچھ کرنا پڑے گا آج اور ابھی کروں اور اسی وقت نوٹیفکیشن جاری کروں گا، جو کام عرصہ دراز سے التوا کا شکار تھے وہ ہوگئے اور بجلی اور روٹی کے نوٹفیفکیشن جاری کردیے گئے۔

خیال رہے کہ بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر آزاد کشمیر میں احتجاج  ہوا اور مختلف شہروں سے قافلوں نے لانگ مارچ کیا۔آزاد کشمیر میں احتجاج اور تصادم کے دوران کئی مظاہرین زخمی ہوئے اور ایک پولیس اے ایس آئی بھی جاں بحق ہوا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا

شہباز شریف نے اپنا استعفیٰ پارٹی قائد میاں نواز شریف کو بھجوا دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی عہدےسے استعفیٰ دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کے بعد پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 18 مئی کو طلب کرلیاگیا ہے۔

شہباز شریف نے اپنا استعفیٰ پارٹی قائد میاں نواز شریف کو بھجوا دیا۔

(ن) لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے تمام اراکین مجلس عاملہ کو اجلاس کا نوٹس ارسال کردیا جس کے مطابق اجلاس 18 مئی ہفتے کو دن ساڑھے 11 بجے 180 ایچ بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق پارٹی سمجھتی ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف حکومتی مصروفیات کی وجہ سے پارٹی پر پوری طرح توجہ نہیں دے پارہے لہٰذا پارٹی کو ملک بھر میں فعال کرنے کی ضرورت ہے۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی کونسل کے میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو پارٹی کا صدر منتخب کیا جائے گا۔

پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 15 کے تحت طلب کیا گیا ہے.

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll