کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا ر جحان غالب رہا 100 انڈیکس میں 229 پوائنٹس کی کمی کے بعد 46,166 پوائنٹس پر کاروبار کا اختتام ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کارجحان غالب رہا ۔ 100 انڈیکس میں دو سو بانوے کی کمی کے بعد چھیالیس ہزار ایک سو چھیاسٹھ پوائنٹس پر کاروبار کا اختتام ہوا۔جبکہ تمام شیئرز کا کل کاروبار سترہ ارب ، نواسی کروڑ، تئیس لاکھ بیالیس ہزار دو سو چوراسی رہی۔کل چار سو پانچ کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں ایک سو باون کمپنیوں کے شیئرزکے نرخ میں اضافہ ہوا ، دو سو چھتیس میں کمی جبکہ چار سو پانچ کمپنیوں کے شیئرز کے نرخ مستحکم رہے۔کل ٹرن اوور چوراسی کروڑ چار لاکھ دو ہزار چھ سو تینتالیس شیئرز رہا۔
باٹا پاکستان اور خیبر ٹوبیکو کمپنی کے شیئرز میں بالترتیب نینانوے روپے پچپن پیسے اور بیالیس روپے انہتر پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ سفیر ٹیکسٹائل اور کالگیٹ پالمولیو کے شیئرز کی قیمتوں میں بالترتیب بیاسی روپے پچاس پیسے اور پچپن روپے کی کمی ہوئی۔
سونے کی قیمت :
صرافہ مارکیٹ کے مطابق 24 کیرٹ سونے کے نرخ میں 50 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ بارہ ہزار نو سو پچاس روپے فی تولہ ہوگیا۔جبکہ دس گرام سونے کے نرخ میں بھی 44 روپے کی کمی ہوئی چھیانوے ہزار آٹھ سو چھتیس روپے بائیس کیرٹ دس گرام کی قیمت اٹھاسی ہزار سات سو سڑسٹھ روپے کی سطح پر موجود ہیں۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی چار ڈالر کی کمی کے بعد اٹھارہ سو بیالیس ڈالر فی اونس سستا ہوگیا۔چاندی فی تولہ کی قیمت میں 20 روپے کے اضافے کے ساتھ تیرہ سو بیس روپے جبکہ چاندی کے دس گرام کی قیمت میں بھی سترہ روپے کا اضافہ ہونے کے بعد گیارہ سو اکتیس روپے کا ہوگیا۔
ڈالر کی صورتحال :
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے نرخ بلترتیب 160.45اور 160.70روپے پر مستحکم رہے ۔دیگر کرنسیوں کے نرخ میں میں بھی استحکام رہا۔سعودی ریال 42روپے 85 پیسے۔یواے ای درہم 43روپے 95 پیسے۔اور یورو 195روپے 50 پیسے کی سطح پر رہے۔

اداکارہ میرا مشکل میں؟ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- ایک دن قبل
پی ایس ڈی ایف کا سر سید ڈیف ایسوسی ایشن سے معاہدہ، سماعت سے محروم افراد کیلئے ہنرمندی و روزگار کے مواقع بڑھانے کا عزم
- 4 دن قبل
نوجوانوں کو ایکسپورٹ انڈسٹری سے جوڑنے کا عملی قدم
- 3 دن قبل

عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری،کتنی مہنگی ہونے کا امکان؟
- ایک دن قبل

بیوی کو لینے سسرال پہنچا، چند لمحوں بعد 5 لاشیں ملیں
- 19 گھنٹے قبل

غازی آباد تھانے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، بھکاری بھی نہ چھوڑا
- 4 دن قبل
ہیلی کاپٹرحادثے کا شکار، ہلاکتیں
- ایک دن قبل

ایک ہی دن دو نابالغ لڑکیاں لاپتا، علاقے میں خوف کی فضا
- 19 گھنٹے قبل

نصرت فتح علی خان کی آخری آرام گاہ پر ایسا کیا ہوا؟ نئی ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی
- ایک دن قبل

ہم اپنے سپر اسٹار کو عزت نہیں دیتے، اظہر محمود کا بابر اعظم پر بڑا بیان
- 19 گھنٹے قبل
سپریم کورٹ نےعمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا
- ایک دن قبل

گال ٹیسٹ میں بڑا حادثہ، سری لنکن اسٹار خطرناک انجری کے بعد اسپتال منتقل
- 19 گھنٹے قبل







