Advertisement
تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں 229 پوائنٹس کی کمی

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا ر جحان غالب رہا 100 انڈیکس میں 229 پوائنٹس کی کمی کے بعد 46,166 پوائنٹس پر کاروبار کا اختتام ہوا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jan 29th 2021, 8:11 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں مندی کارجحان غالب رہا ۔ 100 انڈیکس میں دو سو بانوے کی کمی کے بعد چھیالیس ہزار ایک سو چھیاسٹھ پوائنٹس پر کاروبار کا اختتام ہوا۔جبکہ تمام شیئرز کا کل کاروبار سترہ ارب ، نواسی کروڑ، تئیس لاکھ بیالیس ہزار دو سو چوراسی  رہی۔کل چار سو پانچ کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں ایک سو باون کمپنیوں کے شیئرزکے نرخ میں اضافہ ہوا  ،  دو سو چھتیس میں کمی جبکہ چار سو پانچ کمپنیوں کے شیئرز کے نرخ مستحکم رہے۔کل ٹرن اوور چوراسی کروڑ چار لاکھ دو ہزار چھ سو تینتالیس شیئرز رہا۔

باٹا پاکستان اور خیبر ٹوبیکو کمپنی کے شیئرز میں بالترتیب نینانوے روپے پچپن پیسے اور بیالیس روپے انہتر پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ سفیر ٹیکسٹائل اور کالگیٹ پالمولیو کے شیئرز کی قیمتوں میں بالترتیب بیاسی روپے پچاس پیسے اور پچپن روپے کی کمی ہوئی۔

سونے کی قیمت :

صرافہ مارکیٹ کے مطابق 24 کیرٹ سونے کے نرخ میں 50 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ بارہ ہزار نو سو پچاس روپے فی تولہ ہوگیا۔جبکہ دس گرام سونے کے نرخ میں بھی 44 روپے کی کمی ہوئی  چھیانوے ہزار آٹھ سو چھتیس روپے بائیس کیرٹ دس گرام کی قیمت  اٹھاسی ہزار سات سو سڑسٹھ روپے کی سطح پر موجود  ہیں۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی چار ڈالر کی کمی کے بعد اٹھارہ سو بیالیس ڈالر فی اونس سستا ہوگیا۔چاندی فی تولہ کی قیمت میں 20 روپے کے اضافے کے ساتھ تیرہ سو بیس روپے جبکہ چاندی کے دس گرام کی قیمت میں بھی سترہ روپے کا اضافہ ہونے کے بعد گیارہ سو اکتیس روپے کا ہوگیا۔

ڈالر کی صورتحال :

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے نرخ بلترتیب 160.45اور 160.70روپے پر مستحکم رہے ۔دیگر کرنسیوں کے نرخ میں میں بھی استحکام رہا۔سعودی ریال 42روپے 85 پیسے۔یواے ای درہم 43روپے 95 پیسے۔اور یورو 195روپے 50 پیسے کی سطح پر رہے۔

Advertisement
جسٹس بابر ستار کےاسلام آباد ہائیکورٹ رولز میں تبدیلی پر  تحفظات، چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

جسٹس بابر ستار کےاسلام آباد ہائیکورٹ رولز میں تبدیلی پر تحفظات، چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

  • 2 گھنٹے قبل
 اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی ہوسٹل میں طالبہ کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

 اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی ہوسٹل میں طالبہ کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

  • ایک گھنٹہ قبل
چین کا ٹرمپ کے تہران سے شہریوں کو فوری انخلا کے بیان پر سخت ردعمل

چین کا ٹرمپ کے تہران سے شہریوں کو فوری انخلا کے بیان پر سخت ردعمل

  • 25 منٹ قبل
خوراک کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے جاری،مزید 47 افراد شہید

خوراک کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے جاری،مزید 47 افراد شہید

  • 25 منٹ قبل
مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری تنویر ضمانت خارج ہو نے پر گرفتار 

مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری تنویر ضمانت خارج ہو نے پر گرفتار 

  • 2 گھنٹے قبل
پاکستانی بیس بال ٹیم کے کھلاڑی لانس خان ٹریفک حادثے میں جاں بحق 

پاکستانی بیس بال ٹیم کے کھلاڑی لانس خان ٹریفک حادثے میں جاں بحق 

  • ایک گھنٹہ قبل
 بلوچستان کے علاقے پشین میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

 بلوچستان کے علاقے پشین میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

  • ایک گھنٹہ قبل
 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی  امریکا میں مقیم پاکستانی تارکین وطن سے ملاقات

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکا میں مقیم پاکستانی تارکین وطن سے ملاقات

  • 4 گھنٹے قبل
رہائش کے لیے دنیا کے بہترین شہروں کی فہرست جاری،پاکستان کا کونسا شہر لسٹ میں شامل؟

رہائش کے لیے دنیا کے بہترین شہروں کی فہرست جاری،پاکستان کا کونسا شہر لسٹ میں شامل؟

  • 37 منٹ قبل
39اراکین اسمبلی کی حد تک پی ٹی آئی کو نشستیں دینے کے فیصلے پر عمل درآمد کی استدعا مسترد

39اراکین اسمبلی کی حد تک پی ٹی آئی کو نشستیں دینے کے فیصلے پر عمل درآمد کی استدعا مسترد

  • ایک گھنٹہ قبل
یو اے ای کا  نئے اسلامی سال کے پہلے روز  سرکاری تعطیل کا اعلان

یو اے ای کا نئے اسلامی سال کے پہلے روز سرکاری تعطیل کا اعلان

  • 4 گھنٹے قبل
ایران نے اسرائیل کا ایک اور ایف 35 جنگی جہاز گرانے کا دعویٰ

ایران نے اسرائیل کا ایک اور ایف 35 جنگی جہاز گرانے کا دعویٰ

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement