جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے: وزیراعظم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت چینی شہریوں کی سکیورٹی کے معاملے پر اجلاس ہوا جس میں وزارت داخلہ کے حکام، چیف سیکرٹریز، سکیورٹی اور سی پیک کے حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیراعظم کو سی پیک پر کام کرنیوالے چینی شہریوں کی سکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی گئی  ، اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت  کرتے ہوئے کہا کہ چینی باشندوں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ 

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  ملک میں امن و امن کی صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے بھی فوری اقدامات کیے جائیں اور سی پیک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کسی طرح بھی قابل قبول نہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف سے چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ سے  ٹیلی فون  پر بات ہوئی تھی جس میں  پاک چین تعلقات کے فروغ اور مضبوطی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 

کھیل

پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

فائنل میں پاکستان نے تین سیٹ جیتے جبکہ ترکمانستان کی ٹیم صرف ایک راؤنڈ جیت سکی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا فائنل پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان کھیلا گیا، جس میں پاکستان نے تین سیٹ جیتے جبکہ ترکمانستان کی ٹیم صرف ایک راؤنڈ جیت سکی۔

فائنل میں پاکستان نے ترکمانستان کو 1-3 سے شکست دی،  پاکستان کی جیت کا اسکور 21-25، 19-25 ، 25-20 اور 14-25 رہا جبکہ ایشین چیمپٸین شپ میں کرغزستان نے سری لنکا کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کٸے کیے جبکہ مختلف ممالک سے سفرا نے بھی فائنل میچ دیکھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم کی بشکیک میں پاکستانی طلبہ کی ہر ممکن مدد کرنیکی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلبہ کی صورتحال کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم کی بشکیک میں پاکستانی طلبہ کی ہر ممکن مدد کرنیکی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلبہ کی صورتحال کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے بشکیک میں پاکستانی سفیر کو پاکستانی طلبہ کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بشکیک میں پاکستانی سفارت خانے نے طلبہ کے لئے ایمرجنسی نمبر فراہم کر دیئے ہیں ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان کا آفس بشکیک میں پاکستان کے سفارت خانے سے رابطے میں ہے اور تمام صورت حال کی مانیٹرنگ کررہا ہے۔

دوسری جانب نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کرغزستان میں طلباء پر ہجوم کے حملوں کی اطلاعات انتہائی تشویشناک ہیں۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ہم نے پاکستانی طلباء کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کرغز حکام سے رابطہ قائم کیا ہے، اور کرغزستان میں اپنے سفیر کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں مقامی اور غیر ملکی طلباء کے درمیان جھگڑے کے بعد ہنگامہ آرائی ہوئی تھی۔ ہنگاموں سے پاکستانی طلبہ بھی متاثر ہوئے اور مشتعل کرغز طلبہ نے پاکستانی طلبہ کے ہاسٹل پر حملہ کردیا جس میں متعدد طلبہ زخمی ہوگئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

جلائو گھیرائو کیس: علی امین گنڈا پور کی ضمانت میں توسیع

وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک پیش ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جلائو گھیرائو کیس: علی امین گنڈا پور کی ضمانت میں توسیع

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ راولپنڈی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں 28 مئی تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ راولپنڈی میں جلائو گھیرائو اور کارسرکارمداخلت کے کیس میں علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی حاضری سے استثنیٰ کی دی گئی درخواست کو عدالت نے منظور کر لیا۔

حاضری سے استثنیٰ کی درخواست سرکاری امور میں مصروفیت کے باعث کی گئی۔

بعد ازاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں 28 مئی تک توسیع کردی۔واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll