گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 47 پیسے مہنگا ہو کر 194 روپے کا ہوگیا تھا۔


ڈالر کی اسپیڈ اور روپے کی بےقدری جاری، انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 2 پیسے مہنگا ہو کر 195 روپے 20 پیسے کا ہوگیا۔
موجودہ حکومت کے آنے کےبعد ڈالر کی قیمت میں اب تک 12 روپے 9 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ جبکہ ڈیڑھ ماہ میں قرضوں کا بوجھ 14سو ارب روپے بڑھ گیا ہے۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 47 پیسے مہنگا ہو کر 194 روپے کا ہوگیا تھا۔
سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کہہ چکے ہیں کہ ممکنہ طور200 روپے کا ہندسہ عبور کرے گا جس سے موجودہ حکومت کی مشکلات میں اضافہ ہونے جارہا ہے ، جبکہ ڈالر کی قیمت حوالے سے سئینئیر صحافی ارشاد بھٹی کی ٹویٹ بھی وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے ڈالر کے 194 رنز کے ہندسے کے عبور کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا
سینئر صحافی اور کالم نگار ارشاد بھٹی کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ڈالر کی بے لگام قیمت کے حوالے سے اور شہباز شریف حکومت کی معاشی کارکردگی پر طنز کیا گیا
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ "لندن سے تازہ تازہ پاکستان پہنچی اپنی اہل اور لائق حکومت کو بتانا ہے کہ ڈالر اوپن مارکیٹ میں سعید انور کے 194 رنز کا ریکارڈ توڑنے کے بعد اب فخر زمان کے 209 رنز کی طرف بڑھ رہا ہے اور بظاہر فخرزمان کا ریکارڈ بھی خطرے میں لگ رہا ہے، روک سکو تو روک لو"۔
لندن سے تازہ تازہ پاکستان پہنچی اپنی اہل اور لائق حکومت کو بتانا ہے کہ ڈالر اوپن مارکیٹ میں سعیدانور کے 194 رنز کا ریکارڈ توڑنے کے بعد اب فخر زمان کے 209 رنز کی طرف بڑھ رہا ہے اور بظاہر فخرزمان کا ریکارڈ بھی خطرے میں لگ رہا ہے۔۔
— Irshad Bhatti (@IrshadBhatti336) May 16, 2022
روک سکو تو روک لو۔۔

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 7 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- ایک گھنٹہ قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 6 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 7 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- ایک دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 5 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل








