جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

پاکستان نے ڈرونز کے ذریعے موٹرویز، ہائی ویز پر ٹریفک خلاف ورزیوں کی نگرانی شروع کردی

موٹر وے پولیس کے مطابق، ڈرون ٹیکنالوجی کی جانچ کے طریقہ کار، موٹر ویز اور ہائی ویز پر گشت کرنے کے لیے ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان نے ڈرونز کے ذریعے موٹرویز، ہائی ویز پر ٹریفک خلاف ورزیوں کی نگرانی شروع کردی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد : نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ ایم پی) نے ٹریفک کی جانچ اور سڑکوں پر گشت کرنے کے لیے  ڈرونز استعمال کرنے کا منصوبہ بنالیا ۔

تفصیلات کے مطابق  موٹروے پولیس نے بڑی تعداد میں  ڈرون خریدے ہیں اور ٹریفک کی خلاف ورزیوں اور ٹریفک کے بہاؤ کی تحقیقات کے لیے ڈرونز کو استعمال کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔

موٹروے آفیشل کے مطابق ایم 9 ہائی وے سے ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال سے ٹریفک کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جائے گی۔

یہ اقدام نیشنل ہائی ویز اور موٹر ویز پولیس کی خدمات کو اپ گریڈ کرنے اور ان میں ترمیم کرنے کے لیے پانچ سال کے منصوبے کا ایک جزو ہے۔

ڈرون  اہم جگہوں کی  میں استعمال میں لایا جائیگا ،  شاہراہوں پر گشت کے لیے ڈرون کی نگرانی  کم خرچ  ہے ، خاص طور پر مشکل سے پہنچنے والی جگہوں پر یہ بہتر انداز میں کام آتا ہے ۔

موٹر وے کی پولیس کے مطابق، ڈرون ٹیکنالوجی کی جانچ کے طریقہ کار، موٹر ویز اور ہائی ویز پر گشت کرنے کے لیے ہے ۔

پاکستان

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عامر ڈوگر کو عمرہ پر جانے کی اجازت دے دی

عدالت نے کہا کہ عامر ڈوگر 3 سے 9 اپریل تک عمرے پر جاسکتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عامر ڈوگر کو عمرہ پر جانے کی اجازت دے دی

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ملک عامر ڈوگر کو عمرہ پر جانے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق نے عامر ڈوگر کی درخواست پر سماعت کی۔ عامر ڈوگر اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اور عمرے پر جانے کی اجازت دینے کی استدعا کی۔

عدالت نے کہا کہ عامر ڈوگر 3 سے 9 اپریل تک عمرے پر جاسکتے ہیں اور ضمانتی بیان بھی جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

تاہم عدالت نے عامر ڈوگر کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سی پیک منصوبے پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کے ضامن ہیں،سرفراز بگٹی

مجموعی صورتحال سمیت گوادر سیف سٹی منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سی پیک منصوبے پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کے ضامن ہیں،سرفراز بگٹی

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی جمعرات کو ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچے، جہاں انہوں نے امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں رکن قومی اسمبلی ملک شاہ گورگیج، رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم، آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ، سیکرٹری فشریز عمران گچکی، ڈی جی پی ڈی ایم جہانزیب خان کمشنر مکران ڈویژن سیعد احمد عمرانی، ڈپٹی کمشنر گوادر اورنگزیب بادینی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت گوادر سیف سٹی منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ جی ڈی اے حکام کی جانب سے گوادر شہر میں نکاسی آب سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سی پیک منصوبے پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کے ضامن ہیں اور گوادر کی ترقی سے ہی بلوچستان اور پاکستان کی ترقی وابستہ ہے گوادر کی ترقی کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاررہی ہیں سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی ماہرین اور تمام ورکرز کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور وزارت داخلہ کے مروجہ ایس او پیز کے عین مطابق حفاظتی اقدامات اٹھائے جاررہے ہیں اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کا ہر پندرہ دن بعد جائزہ لیا جاتا رہے گا۔

گوادر سیف سٹی پروجیکٹ پر کام کی رفتار کو تیز کردیا گیا ہے، وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ بحالی امن کے لئے پاک فوج اور سول فورسز کا کردار قابل ستائش ہے دہشت گردی کی عفریت کا خاتمہ کرنے کے لئے پرعزم ہیں بحالی امن پہلی ترجیح ہے دہشت گردی کا مقابلہ پوری قوت سے کریں گے ۔گزشتہ تین دہائیوں سے پاک فوج تمام سکیورٹی اداروں اور پوری قوم نے ثابت قدمی سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیرداخلہ محسن نقوی کی شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے آنے والی چینی ٹیم سے ملاقات

محسن نقوی نے چینی ٹیم کو حملے کے بارے میں اب تک ہونے والی تحقیقات سے آگاہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیرداخلہ محسن نقوی کی شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے آنے والی چینی ٹیم سے ملاقات

وزیرداخلہ محسن نقوی کی شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے آنے والی چینی ٹیم سے ملاقات، محسن نقوی نے چینی ٹیم کو حملے کے بارے میں  اب تک ہونے والی تحقیقات سے آگاہ کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا دورہ کیا اور شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے چین سے آئی خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم سے ملاقات کی

ملاقات میں چینی شہریوں کے تحفظ اور مجموعی سکیورٹی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll