دیپیکا کو دھوم تھری میں بھی کام کی پیشکش کی مگر وہ اپنی دیگر شوٹنگز کے باعث اس پر راضی نہ ہوئیں۔

بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون سے متعلق انکشاف کیا گیا ہےکہ انہیں فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی میں کام کی پیشکش کی گئی جو انہوں نے مسترد کردی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ دیپیکا پڈوکون کو فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی، سلطان اور فاسٹ اینڈ فیوریس 7 میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی جسے انہوں نے مسترد کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ان دنوں کانز فلم فیسٹیول میں بھارت کی جیوری ممبر دیپیکا پڈوکون کو سنجے لیلا بھنسالی کی مشہور فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی میں اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کی پیشکش کی گئی تھی لیکن دیپیکا نے عالیہ کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے سے انکار کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دیپیکا کو ہالی وڈ فلم فاسٹ اینڈ فیوریس 7 میں بھی کام کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے وقت نہ ہونے اور پہلے سے جاری شوٹنگ کی وجہ سے اس پیشکش کو بھی رد کردیا۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ دیپیکا کو سلمان خان کی مشہور فلم سلطان میں بھی دبنگ خان کے ساتھ کام کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے ایک بار پھر مصروفیت کی وجہ سے یہ پیشکش ٹھکرا دی جس کے بعد یہ کردار انوشکا شرما نے نبھایا۔
اس کے علاوہ دیپیکا کو دھوم تھری میں بھی کام کی پیشکش کی مگر وہ اپنی دیگر شوٹنگز کے باعث اس پر راضی نہ ہوئیں۔

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک گھنٹہ قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک گھنٹہ قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 6 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 6 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 5 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 3 گھنٹے قبل







