عمران خان نے پوری قوم کو اخلاقی طور پر تباہ و برباد کردیا ہے: وزیر اعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت کی پتھر دلی کی وجہ سے قوم کے ساڑھے 3 سال ضائع ہوگئے، پوچھتا ہوں عمران خان کیا خانہ جنگی چاہتا ہے؟


میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی نے اقتدار کے دوران ساری توجہ اپنے مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے پر دی۔
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے پاس لوگوں کی بہتری کے منصوبوں کے لیے وقت ہی نہیں تھا، سابق وزیراعظم کے پاس ایک لمحہ نہیں تھا کہ وہ قوم کی فلاح و بہبود کی فکر کرتے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ عمران نیازی کے پاس گالی گلوچ کے علاوہ کوئی اور کام نہیں تھا، انہوں نے پوری قوم کو اخلاقی طور پر تباہ و برباد کردیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت کی پتھر دلی کی وجہ سے تین سال ضائع ہو گئے، اس سے زیادہ ظلم اور زیادتی قوم کے ساتھ نہیں ہو سکتی۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ عمران نیازی دن رات نیب کے سر پر سوار رہتا تھا، عمران نیازی اگر ملک میں سول وار کروانا چاہتا ہے تو یہ قوم اسے نہیں چھوڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ اسے قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، عمران نیازی کا گریبان ہوگا اور قوم کا ہاتھ ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پی کے ایل آئی میں 50 فیصد مستحق مریضوں کا علاج بالکل مفت ہوگا، اس میں ایک دھیلے کی کرپشن نہیں نکالی جاسکی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ماضی میں پی کے ایل آئی کو بےپناہ نقصان پہنچایا گیا۔

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- ایک دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 21 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 5 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 گھنٹے قبل


