جی این این سوشل

پاکستان

اتحادی جماعتوں کے  رہنماؤں کا اہم اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد : تحریک انصاف کے لانگ مار چ کے اعلان کے بعد اتحادی جماعتوں کے قائدین کی اہم ملاقات آج ہوگی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اتحادی جماعتوں کے  رہنماؤں کا اہم اجلاس آج ہوگا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق اتحادی جماعتوں کے  رہنماؤں  کی ملاقات میں  سیاسی صورتحال اور عمران خان کے لانگ مارچ کے خلاف حکمت عملی پر بات ہوگی۔اجلاس میں  آئی ایم ایف  مذکرات اور  حکومتی مستقبل بھی زیر غور آئے گا۔ 

ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی رہنماؤں کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں ۔

رپورٹس کے مطابق رات گئے سابق صدر آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات بھی ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے عمران خان کے عزائم کو کسی قیمت کامیاب نہ ہونے دینے پر اتفاق کیا گیا ۔ 

تجارت

شدید گرمی اور مہنگائی کے ستائے عوام پر  ایک اور بم گرانے کی تیاری

بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین پر مزید 51 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شدید گرمی اور مہنگائی کے ستائے عوام پر  ایک اور بم گرانے کی تیاری

شدید گرمی اور مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور بم گرانے کی تیاری، کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

بجلی تقسیم کار کمپنیوں  نے صارفین سے51 ارب 88 کروڑ 30 لاکھ روپے اضافی وصولی کی درخواست  نیپرا میں جمع کردی ۔

ڈسکوز نےجنوری تا مارچ 2024 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست کی ہے جبکہ نیپرا اتھارٹی کی جانب سے 17 مئی کو درخواست پر سماعت کی جائے گی ۔

درخواست میں کیسپٹی چارجز کی مد میں 31 ارب 34کروڑ 80 لاکھ روپے وصولی جبکہ آپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں 5 ارب 57 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔

درخواست منظور ہونے کی صورت میں بجلی مہنگی ہونے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا تاہم منظوری کا حتمی فیصلہ نیپرا سماعت کے بعد ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

بجلی چوری کے خلاف بڑا حکومتی کریک ڈاؤن

بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن میں ملک بھر سے اب تک 91 بلین روپے وصول اور 69 ہزار سے زائد بجلی چور گرفتار کیے جاچکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بجلی چوری کے خلاف بڑا حکومتی کریک  ڈاؤن

ملکی معیشت کی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات کے تحت انسداد بجلی چوری مہم جاری ہے۔

ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لیے حکومت اور عسکری قیادت کے اقدامات کے ثمرات اب آشکار ہورہے ہیں۔

بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن میں ملک بھر سے اب تک 91 بلین روپے وصول اور 69 ہزار سے زائد بجلی چور گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اووربلنگ اور بجلی چوری روکنےکیلئےکریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ اووربلنگ سےشہریوں پربوجھ ڈالنے والوں کیخلاف کارروائی جاری رکھی جائے، اووربلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔

28 اپریل تا 5 مئی کے دوران متعلقہ اداروں نے لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور اسلام آباد سے بجلی چوروں سے 0.13 بلین وصول کیے پشاور، حیدرآباد، سکھر، کوئٹہ اور نئے ضم شدہ علاقوں سے 0.272 بلین وصول ہوئے ۔

ملک بھر سے 21 بجلی چوروں کی گرفتاری عمل میں آئی ۔متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 مئی کو طلب

پنجاب اسمبلی اجلاس میں حکومت کی جانب سے آرڈیننس بھی پیش کیےجائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 مئی کو طلب

لاہور : پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 مئی کو دوپہر 2 بجے طلب کر لیا گیا ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی اجلاس میں سانحہ 9 مئی کی مذمتی قرارداد پیش کی جائے گی ، قائم مقام گورنرپنجاب ملک محمد احمد خان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی اجلاس میں حکومت کی جانب سے آرڈیننس بھی پیش کیےجائیں گے۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll