لاہور: سندھ کے بعد پنجاب حکومت نے بھی صوبے میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کردیا ۔


تفصیلات کے مطابق رہنمامسلم لیگ (ن) عطا تارڑ نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا جارہا ہے ، اطلاعات ہیں کہ لانگ مارچ کے شرکاءکے پاس اسلحہ بھی ہے۔ عمران خان پشاور میں بیٹھ کرلانگ مارچ کی قیادت کررہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں انتشار پھیلاناچاہتے ہیں، کسی کوقانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں ہوگی۔ لیگی رہنما نے کہا کہ عوام اور سرکاری املاک کی سکیورٹی کیلئے پلان مرتب کرلیا، معیشت خود تباہ کی،اب لانگ مارچ کیوں کررہے ہیں؟
اس سے قبل محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144نافد کردی ، سندھ بھر میں جلسے، جلوس ،ریلیوں اور عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے, خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کاروائی کی جائے گی ، محکمہ داخلہ سندھ نے دفعہ 144 کے نفاذ سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 5 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 5 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 13 minutes ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago



