وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے کریک ڈاؤن جاری رکھا اور یہ ہی صورت حال رہی تو ہر شہر ہر چوراہا سری نگر ہائی وے بنے گا، کارکن کسی بھی رکاوٹ کے باعث اسلام آباد نہ پہنچ سکے توموجودہ جگہ سری نگرہائی وے بنے گا۔


پشاور میں پاکستان تحریک کی قیادت کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کل ہم کارکنوں سمیت اسلام آباد پہنچیں گے، ہماری پالیسی پر امن احتجاج ہے، ہم اسلام آباد کو فتح نہیں کرنے جارہے، احتجاج ہمارا آئینی حق ہے، پنجاب کے کارکنوں سے اپیل ہے کہ گرفتاریوں سے بچیں، کارکنان انڈر گراؤنڈ ہوجائیں اور رشتہ داروں کے گھر چلے جائیں۔
شاہ محمود قریشی ںے کہا کہ گزشتہ رات پی ٹی آئی کارکنوں کےگھروں پر چھاپے مارے گئے، پولیس نے خواتین کو ہراساں کیا، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ انتخابات کرائے جائیں۔ پیپلزپارٹی شہباز شریف کو دھمکا رہی ہے کہ ایسا کیا تو ہم لاتعلق ہوجائیں گے، حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، حکومت کوئی فیصلہ نہیں کر پارہی، مفتاح اسماعیل ملک سے باہر بیٹھے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کارکنوں کے خلاف چھاپے مار کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں، پنجاب اور سندھ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، ہمارے خلاف دفعہ 144 اور 16 ایم پی او کے خلاف کارروائیاں ہو رہی ہیں۔ پنجاب کے کارکنوں سے اپیل ہے کہ گرفتاریوں سے بچیں، کارکنان انڈر گراؤنڈ ہوجائیں اور رشتہ داروں کے گھر چلے جائیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 3سال سات 7 پی ٹی آئی کی حکومت رہی، اس دوران کئی دھرنے اور مظاہرے ہوئے، اگر ہم نے کوئی گرفتاریاں کر رکھی تھیں تو ہمیں کوئی بتادیں۔ پی ٹی آئی کی پالیسی میں کبھی بھی تصادم نہیں، کارکنان کسی بھی صورت مارچ میں پہنچیں، حقیقی آزادی مارچ ہمارا بنیادی، آئینی اور قانونی حق ہے، پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، اس حوالے سے کیس بھی زیر سماعت ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم اسلام آباد فتح کرنے یا جنگ کیلئے نہیں جارہے ہیں، ایک طرف بہت سی سیاسی جماعتیں ہیں تو دوسری طرف پی ٹی آئی ہے، جمہوری طریقہ اپنایا جائے، فیصلہ عوام پر چھوڑدیا جائے ہمیں قبول ہوگا۔
اپنی پریس کانفرنس کے دوران ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ منحرف ارکان کو ہم سے کوئی گلہ نہیں تھا، انہیں کچھ اشارے ملے دوسری طرف چلے گئے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک دوسرے کے مخالف تھے، اچانک ایک ہوگئے۔ 14 سال بعد چوہدری شجاعت اور ن لیگ آپس میں ایک ہوگئے، یہ ارینجمنٹس نہیں ہے تو کیا ہے۔
سابق وزیر کے مطابق بلاول بھٹو نےمارچ کیا ہماری حکومت نے کہیں کوئی کنٹینر کھڑا نہیں کیا، لیکن گزشتہ رات پولیس نے خواتین کو ہراساں کیا، چادر اور چار دیواری کا تودم پامال کیا گیا، اگر یہ صورت حال رہی تو ہر شہر ہر چوراہا سری نگر ہائی وے بنے گا، کارکن کسی بھی رکاوٹ کے باعث اسلام آباد نہ پہنچ سکے توموجودہ جگہ سری نگرہائی وے بنےگا۔
انہوں نے کہا وکلا، ڈاکٹرز، انجینیرز، ریٹائرڈ آفسران اس مہم میں شامل ہوگئے ہیں، آپ کس کس کو گرفتار کریں گے؟ پنجاب میں یونین کونسل کی سطح پر چھاپے مارے گئے ہیں، ہم اپنی مارچ کو جاری کرے گے اور ان کو ناکامی کا سامنا ہوگا۔

سنگجانی جلسہ کیس: عمر ایوب، زرتاج گل سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
- 42 منٹ قبل

اسموگ کے پیش نظرموٹر سائیکل پر سفر کرنیوالوں کیلئے ماسک کا استعمال لازمی قرار
- 7 منٹ قبل

لوئردیر: سوزوکی پک اَپ گاڑی گہری کھائی میں جا گری،3 افراد جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

چیف جسٹس حکم دینگے تو ہم یہ ٹوپی اتار کر دوسری پہن لیں گے، جسٹس جمال کے ریمارکس
- 2 گھنٹے قبل

یورپی یونین کا افغان شہریوں کی واپسی کے لیے طالبان حکومت سے ابتدائی رابطہ
- 18 منٹ قبل

نومنتخب وزیراعلیٰ ا سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس
- 2 گھنٹے قبل

گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 پر دستخط کر دیے
- 33 منٹ قبل

پنڈی ٹیسٹ : پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف پہلے روز کے اختتام تک 5 وکٹوں پر 259 رنز بنالیے
- 26 منٹ قبل

سرگودھا یونیورسٹی:9 ویں پاکستانی صنعتی نمائش میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
- 2 گھنٹے قبل

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر خالد محمود کا ضلع راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- 2 گھنٹے قبل

سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ہم نے کوئی رونا دھونا نہیں مچایا اور نہ ہی کسی سے کوئی مدد مانگی ،مریم نواز
- 2 گھنٹے قبل

زراعت اور صنعت کے شعبے کو ہر ممکن سہولت بہم پہنچانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیر اعظم
- 2 گھنٹے قبل