پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں تاریخی اضافہ، سابق وزیراعظم کا ردعمل سامنے آگیا
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑے اضافے پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے امپورٹڈ حکومت کی قیمت ادا کرنا شروع کر دی ہے۔


تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے موجودہ حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ہے ۔ قوم نے امپورٹڈ سرکار کی بیرونی آقاؤں کی غلامی کی قیمت ادا کرنا شروع کر دی ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ نااہل اور بے حس حکومت نے روس کے ساتھ ہمارے معاہدے کو آگے نہیں بڑھایا، حکومت نے بیرونی آقاؤں کی ایما پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس کے برعکس بھارت نے پیٹرول کی قیمت میں 25 روپے فی لیٹر کمی کی ہے، بھارت نے روس سے سستا تیل خرید کر عوام کو رعایت دی ہے۔ان کامزید کہنا تھا کہ ہماری قوم اب مجرموں کے اس گروہ کے ہاتھوں مہنگائی کا ایک بڑا طوفان بھگتے گی۔
اس کے برعکس امریکہ کےسٹریٹیجیک شراکت دار بھارت نے روس سے سستا تیل خرید کر ایندھن کی قیمتوں میں 25 روپے فی لٹر کمی کی ہے۔ ہماری قوم اب مجرموں کے اس گروہ کے ہاتھوں مہنگائی کا ایک بڑا طوفان بھگتے گی۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 26, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ روزحکومت نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافےکا اعلان کیا۔ قیمت میں اضافےکے بعد ایک لیٹر پیٹرول 179.86روپے ، ایک لیٹر ڈیزل 174.15 روپے اور لائٹ ڈیزل 148.31 روپےفی لیٹر ہو گیا، مٹی کاتیل 155.56 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے تین سال 8 ماہ کے دورِ حکومت میں 28 فروری 2022ء تک پیٹرول کی قیمت میں 68 فیصد اضافہ کرکے اسے 159.86 روپے فی لٹر تک پہنچایا جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں 52.1 فیصد اضافہ کرکے اس کی فی لیٹر قیمت 154.15 روپے تک پہنچائی۔

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 7 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 9 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 10 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل



