لاہور : پاکستانی فلم انڈسٹری پر برسوں راج کرنےوالی اداکارہ رانی کو مداحوں سے بچھڑے آج 29 برس بیت چکے ہیں۔


لالی وڈ میں رانی کے نام سے پہچانی جانے والی معروف اداکارہ کا اصل نام ناصرہ تھا جو 1946 میں لاہور میں پیدا ہوئیں ۔ بچپن سے ہی اداکاری کا شوق رکھنے والی اداکارہ کو ہدایتکار انور کمال پاشا نے فلم انڈسٹری میں متعارف کروایا ۔
کئی لازوال گیتوں میں اپنے رقص سے جان ڈالنے والی اداکارہ رانی کےفلمی کیریئر کا آغاز فلم" محبوب "سے ہوا۔ فلم دیور بھابی کی کامیابی سےاداکارہ رانی کی قسمت کا ستارہ چمک اٹھا۔
168 فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جو ہر دکھانے والی اس معروف فنکارہ کی فنی زندگی بے شمارکامیابیوں سے آراستہ ہے ۔
اداکارہ رانی نےاردو کی 103 ،اورپنجابی کی 65 فلموں میں کام کیا ۔ ان کی مشہور فلموں میں انجمن، تہذیب، امراؤ جانِ ادا، بہارو پھول برساﺅ، ثریا بھوپالی اورچن مکھناں وغیرہ شامل ہیں۔
اداکارہ رانی نے فلموں کے ساتھ ساتھ کئی ڈراموں میں بھی کام کیا اوربہت مقبولیت حاصل کی۔ مگرازدواجی زندگی میں سکون سے محروم رہیں۔ انہوں نے تین شادیاں کیں جو کامیاب نہ ہو سکیں۔
اداکارہ رانی کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور 27 مئی 1993 کو 46 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں ۔ اداکارہ رانی کو تین بار نگار ایوارڈ سےبھی نوازا گیا ،وہ آج مداحوں میں نہیں لیکن ان کی یاد اب بھی ان کے پرستاروں کے دلوں میں زندہ ہے۔
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- ایک دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 2 دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- ایک دن قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 11 گھنٹے قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 2 دن قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 8 گھنٹے قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 11 گھنٹے قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 دن قبل

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل



