جی این این سوشل

تفریح

اداکارہ رانی کو مداحوں سے بچھڑے29 برس بیت گئے 

لاہور : پاکستانی فلم انڈسٹری پر برسوں راج کرنےوالی اداکارہ رانی کو مداحوں سے بچھڑے  آج 29  برس بیت چکے ہیں۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اداکارہ رانی کو مداحوں سے بچھڑے29 برس بیت گئے 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لالی وڈ میں رانی کے نام سے  پہچانی جانے والی معروف اداکارہ کا اصل نام ناصرہ تھا جو 1946 میں لاہور میں پیدا ہوئیں ۔ بچپن سے ہی اداکاری کا شوق رکھنے والی اداکارہ کو ہدایتکار انور کمال پاشا نے فلم انڈسٹری میں متعارف کروایا ۔ 

کئی لازوال گیتوں میں اپنے رقص سے جان ڈالنے والی اداکارہ رانی کےفلمی کیریئر کا آغاز فلم" محبوب "سے ہوا۔ فلم دیور بھابی کی کامیابی سےاداکارہ رانی کی  قسمت کا ستارہ چمک اٹھا۔

168 فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جو ہر دکھانے والی اس  معروف فنکارہ کی فنی زندگی  بے شمارکامیابیوں سے آراستہ ہے ۔

اداکارہ رانی نےاردو کی 103 ،اورپنجابی کی 65 فلموں میں  کام کیا ۔ ان کی مشہور فلموں میں انجمن، تہذیب، امراؤ جانِ ادا،   بہارو پھول برساﺅ، ثریا بھوپالی اورچن مکھناں وغیرہ شامل ہیں۔

اداکارہ رانی نے فلموں کے ساتھ ساتھ کئی ڈراموں میں بھی کام کیا اوربہت مقبولیت حاصل کی۔ مگرازدواجی زندگی میں سکون سے محروم رہیں۔ انہوں نے تین شادیاں کیں جو کامیاب نہ  ہو سکیں۔

اداکارہ رانی کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور 27 مئی 1993 کو 46 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں ۔ اداکارہ رانی کو تین بار نگار ایوارڈ سےبھی نوازا گیا ،وہ آج مداحوں میں نہیں  لیکن ان کی یاد اب بھی ان کے پرستاروں کے دلوں میں زندہ ہے۔

پاکستان

پی ٹی آئی وفاق کی علامت اور ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے، بیرسٹر گوہر

یوم تاسیس کے موقع پر پولیس صوفے، کرسیاں،ساؤنڈ سسٹم حتٰی کہ کیک تک اٹھا کر لے گئے، چیئرمین پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی وفاق کی علامت  اور ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے، بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اس ملک کی اس وقت وہ واحد پارٹی ہے جو چاروں صوبوں میں موجود ہے پاکستان تحریک انصاف وفاق کی علامت ہے اس ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے۔

قومی اسملی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کل پاکستان تحریک انصاف کا 28 واں یوم تاسیس تھا الیکشن ایکٹ،آئین اور قانون اس چیز کی اجازت دیتا ہے کہ ہم اپنا وہ دن بھرپور طریقے سے منائے مگر کل جس جگہ ایونٹ رکھا گیا وہاں سے پولیس صوفے،کرسیاں،ساؤنڈ سسٹم حتٰی کہ کیک تک اٹھا کر لے گئے جس کی وجہ سے ہم نے پھر کسی دوسری جگہ پر اپنی تقریب رکھی بطور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی آپکی زمہ داری بنتی ہے کہ آپ حکومتی نمائیندگان سے پوچھیں کہ کیوں ملکی سب سے بڑی جماعت کی یوم تاسیس کے دن کے موقع پر یہ سلوک کیا گیا۔

بیرسٹر گوہر  کا کہنا تھا کہ یہ سمجھتے ہیں کہ عوام اس طرح بانی پی ٹی آئی کو بھول جائیں گے،عوام بانی پی ٹی آئی کو نہیں بھولیں گے،آرٹیکل سترہ کے مطابق ہم نے پوائنٹ آف آرڈر قانون کے مطابق اٹھائےلیکن ہمارے کسی بھی معاملے پر آپ نے رولنگ نہیں دی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئےاپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ رات سے ہمارے رہنماؤں کے گھر چھاپے مارے جارہے ہیں، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، پولیس گردی ختم ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب میں اس وقت دفعہ 144 کا نفاذ ہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کارکنوں کے گھروں پر بھاری نفری کے ساتھ پنجاب کی انتظامیہ اور پولیس نے چھاپہ مار کاروائیاں کی ہے کیا اس ملک میں جمہوریت معطل ہے اگر ہے تو پھر اعلان کر دیں جو سلوک ہمارے ساتھ کیا جارہا ہے ہم اسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے ہمیں یہاں لاکھوں لوگوں نے مینڈیٹ دے کر بھیجا ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا ہک پنجاب پولیس فورس نہیں رہی، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، یہ چیز قابل قبول نہیں، اسلام آباد بھی وزیر داخلہ کے ماتحت ہیں، یہاں بھی ریلی نکلیں گی، یہاں پر کسی بھی قسم کی دفع 144 کی ضرورت نہیں ہے، بشریٰ بی بی کے اوپر ظلم و ستم ہورہا ہے، ان کو چھوٹے سے کمرے میں بند کیا ہوا ہے، انہیں میڈیکل ٹریٹمنٹس ان کی مرضی کی نہیں مل رہی، ان کے ٹیسٹ سرکاری ہسپتال سے کئے جارہے ہیں جہاں نتائج میں تبدیلی کرنے کے مواقع ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ ان کو رہا کیا جائے کیونکہ عدت نکاح کیس میں سرکاری وکیل کبھی ادھر بھاگتا ہے، کبھی ادھر، وہ بوگس کیس، ان کو میڈیکل سہولیات نجی ہسپتال، شوکت خانم سے مہیہ کیا جائے، ہمیں سرکاری ڈاکٹرز پر بھروسا نہیں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو باضابطہ آگاہ کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم کر لی گئی، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو باضابطہ آگاہ کردیا۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو پارٹی پوزیشن سے آگاہ کردیا،الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت ہے۔

سنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی میں دوسری بڑی جماعت جبکہ پیپلز پارٹی قومی اسمبلی میں تیسرے نمبر پر ہے۔ن لیگ کے ارکان کی تعداد 120 ہوگئی ہے جبکہ سنی اتحاد کونسل ارکان کی تعداد 82 ہوگئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی نشستوں کی تعداد 71 ہوگئی ہے جبکہ آزاد ارکان کی تعداد 7 ہے۔ایم کیو ایم 21، جے یو آئی 11ورق لیگ کے 5 ارکان ہیں۔

آئی پی پی 4، ایم ڈبلیو ایم، پی کے میپ، بی این پی،پی ایم ایل(ض)، بی اے پی، نیشنل پارٹی کے ممبران کی تعداد ایک ایک ہے،قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے الیکشن کمیشن سے تازہ ترین پارٹی پوزیشن مانگی تھی۔

دستاویز کے مطابق پنجاب سے 49اور خیرپختونخواسے 33 آزاد ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے،سنی اتحاد کونسل کو کوئی مخصوص نشست نہیں دی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

غیر قانونی افغان باشندوں کےخلاف کریک ڈائون کا جلد فیصلہ کیا جائے گا، وزیر داخلہ

آئی جی اسلام آباد نہ تو سوتے ہیں اور نہ ہی کسی کو سونے دیتے ہیں، محسن نقوی کی میڈیا سے گفتگو

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غیر قانونی افغان باشندوں کےخلاف کریک ڈائون کا جلد فیصلہ کیا جائے گا، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر دخلہ محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف کریک ڈائون کا جلد فیصلہ کیاجائے گا۔ کارڈ ہولڈر افغان باشندوں کو 3 ماہ کی ایکسٹینشن دی گئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد نہ تو سوتے ہیں اور نہ ہی کسی کو سونے دیتے ہیں۔ ہمارے لئے  اسلام آباد میں کرائم کی شرح کو نیچے لانا سب سے ضروری ہے۔ پنجاب میں کرائم 30 فیصد نیچے لا سکتے ہیں تو اسلام آباد میں بھی کرائم نیچے لا سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد کے تھانوں میں بہتری لانی ہے آئندہ دنوں میں آپ بہتریں دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پولیس خدمت سینٹر 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔نیکٹا کو مکمل طور پر فعال کیا جائے گا۔

محسن نقوی  نے افغان باشنوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈائون کے حوالے سے جلد فیصلہ کیا جائے گا۔ کارڈ ہولڈر افغان باشندوں کو 3 ماہ کی ایکسٹینشن دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ3 ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال تبدیل کریں گے۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ان پر کام کا جلد آغاز ہوگا، اسلام آباد پولیس کو بہتر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اسلام آباد پولیس میں اگلے 3 ماہ میں بہتری دیکھیں گے۔

قبل ازیں ایک بیان میں محسن نقوی نے اپنے اور شہباز شریف سے متعلق میڈیا پر چلنے والی منفی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر شہباز شریف اور میرے تعلقات کے حوالے سے چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ہمیشہ سے اچھے تعلقات ہیں وہ میرے بڑے بھائی کی طرح ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف سے پرانے، قریبی اور گہرے مراسم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll