پاکستانی کوہ پیما شہروز اور سرباز نے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی کو سر کرلیا
اسلام آباد: پاکستان کے 2 کوہ پیماؤں سرباز خان اور شہروز کاشف نے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مکالو کو سر کرلیا ہے۔

شہروز کاشف دنیا کی پانچ بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے جبکہ سرباز خان نے 8 ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے اور واحد پاکستانی ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ۔
کرارحیدری سیکرٹری الپائن کلب کے مطابق 33 سالہ سرباز علی خان اور 20 سالہ شہروز کاشف نے ماؤنٹ مکالو سر کرنے کیلئے حتمی سفر جمعہ کی شام 8 بجے شروع کیا اور ہفتے کی صبح تقریباً 6 بجے آٹھ ہزار چار سو تریسٹھ میٹر بلند چوٹی کے ٹاپ پر پہنچے۔
سرباز علی خان نے 8 ہزار میٹر سے بلند 14 میں سے گیارہویں چوٹی کو سر کرلیا ہے .

سرباز نے چند روز قبل دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جونگا کو بھی سر کیا تھا،ناور ان کےکیریئر میں بلند ترین 14 چوٹیوں میں سے گیشربرم ون، شیش پنمگا اور چو ایو کو سر کرنا باقی رہ گیا۔
وہ اس سے قبل ماؤنٹ ایوریسٹ، کے ٹو، کینچنُ جونگا، لوٹسے، داولاگیری، مناسلو، نانگا پربت، اناپورنا، براڈ پیک اور گیشربرم ٹو سر کرچکے ہیں۔
شہروز کاشف ماؤنٹ مکالو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما ہونے کے ساتھ ٹاپ پانچ بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن بھی گئے۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے نوجوان کوہ پیما بلند ترین سات چوٹیاں سر کرنے والے تیسرے پاکستانی ہیں، ان سے قبل صرف محمد علی سدپارہ اور سرِباز خان یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

الپائن کلب کےمطابق شہروز نے اس ہی ماہ تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جونگا اور چوتھی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ لوٹسے کو بھی سر کیا تھا جس کے ساتھ وہ 23 دن میں آٹھ ہزار سے بلند تین پہاڑوں کو سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ۔
شہروز اس سے قبل ماؤنٹ ایوریسٹ اور کے ٹو کے علاوہ مناسلو اور بروڈ پیک بھی سر کرچکے ہیں۔

ٹرائی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 129رنز کا ہدف دے دیا
- 7 گھنٹے قبل

ایبٹ آباد: گاڑی گہری کھائی میں جاگری، طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق
- 10 گھنٹے قبل

بھارت نے طیارہ حادثے کا ذمہ دار کس ملک کو قرار دیا ؟ رپورٹ آ گئی
- 7 گھنٹے قبل

اسلام آباد میں انسداد ڈینگی مہم مزید تیز، کیسز کی تعدادمیں نمایاں کمی
- 6 گھنٹے قبل

بھارتی جنگی طیارہ ’تیجس‘ کیوں تباہ ہوا؟ وجہ سامنے آگئی
- 10 گھنٹے قبل

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک، جبکہ شمالی علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان،محکمہ موسمیات
- 9 گھنٹے قبل

حسینہ واجدکی سزا بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ ہے ،پاکستان اس میں مداخلت مناسب نہیں سمجھتا،دفتر خارجہ
- 10 گھنٹے قبل

لاہورمیں جائیداد کے تنازع پر گروہوں کے درمیان فائرنگ، 2 افراد قتل،ملزمان گرفتار
- 9 گھنٹے قبل

معروف پنجابی گلوکار ٹریفک حادثے میں جاں بحق
- 7 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں مشترکہ آپریشن،مزید 8 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- 7 گھنٹے قبل

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل،میچ کی تاریخ بھی سامنے آگئی
- 7 گھنٹے قبل
ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 گھنٹے قبل











