Advertisement
علاقائی

بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کل ہوں گے 

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان   میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ کل بروز اتوار ہوگی۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر مئی 28 2022، 5:51 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کل ہوں گے 

تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان  کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کل ہوں گے ، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے  تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبے بھر میں 5624 پولنگ اسٹیشن اور 13533 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔ 

الیکشن کمیشن کے مطابق 32اضلاع میں 20لاکھ 43ہزار828مرد جبکہ15لاکھ70ہزار896خواتین ووٹرز حق رائے دیہی استعمال کرینگے۔ 

صوبے کے کل 6259وارڈز پر 17774 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ پہلے مرحلے میں 7میونسپل کارپوریشن،838یونین کونسل،914 شہری وارڈ اور5345 دیہی وارڈوں میںبلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہوگا۔ 

دوسرے مرحلے میں چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ،چیئرمین میونسپل کمیٹی اور چیئرمین یونین کونسلز کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا۔ 

مجموعی طور پر 6259وارڈ سے منتخب ہونیوالے کونسلرز ہی اپنے متعلق کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب کرینگے۔

الیکشن کمیشن  کے مطابق  میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ اور لسبیلہ میٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت دونوں اضلاع کے وارڈز میں انتخابات نہیں ہونگے۔ ضلع موسی خیل پشین ژوب اور دیگر اضلاع میں 102 ارڈ پر بھی بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے۔  ضلع کوئٹہ اور ضلع لسبیلہ میں حلقہ بندیوں کا عمل مکمل نہ ہونے کے باعث بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہیں کیا جارہا ہے ۔ 

بلدیاتی انتخابات کے لیے بلوچستان بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ، الیکشن کمیشن نے دو ہزار کے قریب پولنگ سٹیشن کو حساس قرار دیا ہے۔ 

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپرز، بیگز اور اسٹاف کو متعلقہ پولنگ اسٹیشنز تک پہنچا دیا جائے گا ۔ پولنگ مٹیریل کی تقسیم کا کام 32 اضلاع میں صبح 8 بجے شروع ہوچکا ہے، ریٹرننگ افسران کے دفتر سے پولنگ مٹیریل کی تقسیم جاری ہے۔

Advertisement
پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

  • 2 دن قبل
نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

  • 11 گھنٹے قبل
پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

  • 12 گھنٹے قبل
پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

  • 2 دن قبل
دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

  • 2 دن قبل
ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

  • 13 گھنٹے قبل
گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

  • 2 دن قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

  • 2 دن قبل
پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

  • 11 گھنٹے قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

  • 14 گھنٹے قبل
پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

  • ایک دن قبل
Advertisement