تفریح
بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کووڈ 19 سے متاثر
بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان اور کترینہ کیف کووڈ 19 سے متاثر ہوگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان میں 5 جون کو کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی۔
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ابھی علم ہوا کہ ہمارے برانڈ ایمبیسڈر شاہ رخ خان میں کووڈ کی تصدیق ہوئی ہے، ہم ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔
خیال رہے کہ شاہ رخ خان اس وقت 3 فلموں پٹھان، ڈنکی اور جوان کی شوٹنگز میں مصروف ہیں۔
دوسری جانب کترینہ کیف چند روز قبل اس بیماری سے متاثر ہوئی تھیں مگر اس کا انکشاف اب ہوا ہے۔
اداکارہ نے بیماری کی تشخیص کے بعد قرنطینہ بھی مکمل کرلیا ہے۔
کترینہ کیف کو 4 جون کو اپنے شوہر وکی کوشال کے ساتھ یو اے ای میں آئیفا ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کرنا تھی مگر وہ بیماری کے باعث وہاں جا نہیں سکیں۔
یہ تو معلوم نہیں کہ دونوں اسٹار کووڈ سے متاثر کیسے ہوئے مگر شاہ رخ خان اور کترینہ کیف نے 25 مئی کو فلمساز کرن جوہر کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی تھی۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس تقریب میں شرکت کے باعث متعدد افراد کووڈ سے متاثر ہوئے۔
اس سے قبل 4 جون کو اداکار کارتک آریان نے کووڈ سے متاثر ہونے کی تصدیق کی تھی جبکہ رپورٹس کے مطابق آدتیہ رائے کپور میں بھی اس کی تشخیص ہوئی ہے مگر اداکار نے اس کی تاحال تصدیق نہیں کی۔
دوسری جانب ممبئی میں کووڈ کے کیسز میں اضافے کے بعد حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکام کی جانب سے فلم اسٹوڈیوز کے لیے بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور انہیں کسی بھی قسم کی تقریبات کا انعقاد بغیر اجازت کرنے سے روکا گیا ہے۔
دنیا
ٹرمپ کے اقتدار سنبھالتے ہی روس کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی، یوکرینی صدر کا دعویٰ
یوکرین کو رواں سال کے اوائل میں امریکی ایوان نمائندگان نے 61 ارب ڈالر کے فوجی امدادی پیکج کی منظوری دی تھی
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر کا منصب سنبھالتے ہی روس کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی۔
زیلنسکی نے کہا کہ امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران ان کے ساتھ مثبت تبادلہ خیال ہوا۔
یوکرین کے صدر نے یہ نہیں بتایا کہ آیا ٹرمپ نے روس کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے کوئی مطالبہ کیا ہے یا نہیں، لیکن ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ان سے ایسی کوئی بات نہیں سنی جو یوکرین کے موقف کے برعکس ہو۔
ٹرمپ مسلسل کہتے رہے ہیں کہ ان کی ترجیح جنگ کا خاتمہ ہے جس کا آغاز فروری 2022 میں روس کے یوکرین پر مکمل حملے سے ہوا تھا۔
روس کے خلاف جنگ کے لیے یوکرین کو رواں سال کے اوائل میں امریکی ایوان نمائندگان نے 61 ارب ڈالر کے فوجی امدادی پیکج کی منظوری دی تھی۔
امریکہ یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک رہا ہے۔ جرمن تحقیقی تنظیم کیل انسٹی ٹیوٹ فار دی ورلڈ اکانومی کے مطابق جنگ کے آغاز اور جون 2024 کے اختتام تک اس نے 55.5 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار اور سازوسامان فراہم کیے یا بھیجنے کا وعدہ کیا۔
واضح رہے کہ امریکی انتخابی مہم کے دوران سابق صدر سے نومنتخب صدر بننے والے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بار بار ایک دن میں جنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن انہوں نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ وہ ایسا کیسے کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
دنیا
لبنان : صہیونی فورسز کی جارحیت سے مزید 78 افراد شہید
صہیونی فورسز کی جنوبی بیروت میں گولہ باری سے مزید 78 لبنانی شہید جبکہ 122 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں
اسرائیلی فورسز کے لبنان پر فضائی حملے جاری ہیں ، مختلف علاقوں میں شدید بمباری کی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیروت کے جنوبی ٹاؤن ضاحیہ اور رفیق الحریری ایئرپورٹ کے قریب حملے کیے گئے، تاہم اسرائیلی حملوں کے دوران ایئر پورٹ پر طیاروں کی آمد و رفت جاری رہی۔
صہیونی فورسز کی جنوبی بیروت میں گولہ باری سے مزید 78 لبنانی شہید جبکہ 122 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ لبنان میں اسرائیلی جارحیت سے شہدا کی مجموعی تعداد 3 ہزار 445 ہوگئی،جبکہ اب تک 14 ہزار 599 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب جنوبی لبنان میں حزب اللہ سے جھڑپوں میں 6 اسرائیلی فوجی جہنم واصل ہوگئے، اسرائیل نے جنوبی لبنان میں اپنے 6 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا، روس، مصر نے لبنان اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
پاکستان
مریم نواز اور میاں محمد نواز شریف بیرون ملک کا دورہ مکمل کر کے لاہور پہنچ گئے
وزیراعلی مریم نواز خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچیں
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور میاں محمد نواز شریف بیرون ملک کا دورہ مکمل کر کے لاہور پہنچ گئے۔
وزیراعلی مریم نواز خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچیں، نواز شریف 25 اکتوبر کو لاہور سے دوبئی کے لیے روانہ ہوئے تھے
سابق وزیر اعظم نوازشریف نے متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکہ و یورپ کا دورہ کیا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز 7 نومبر کوغیر ملکی دورے کے لئے روانہ ہوئیں تھیں۔
مریم نواز لاہور سے خصوصی طیارے سےسوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا پہنچیں، جہاں انہوں نے پیرا تھائیرائیڈ کی شکایت کے باعث طبی معائنہ کروایا۔
جنیوا میں کچھ دن قیام کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم نواز لندن کے لئے روانہ ہوگئیں۔
مریم نواز کا بیرون ممالک کا دورہ تقریبا ایک ہفتہ پرمشتمل ہےتھا جس میں توسیع کی گئی۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
-
دنیا 2 دن پہلے
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا
-
کھیل 2 دن پہلے
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
علاقائی 2 دن پہلے
ڈیرہ بگٹی میں 90 غیرحاضر اساتذہ معطل
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
سموگ تدارک،لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
-
تجارت ایک دن پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر