اسلام آباد: توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت نے ملک بھر میں بازار رات 8 بجے بند کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس ہوا ہے جس میں سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ، پنجاب کے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز اور بلوچستان کے وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے شرکت کی جبکہ خیبرپختونخوا کی نمائندگی چیف سیکریٹری ڈاکٹر شہزاد خان بنگش نے کی، اجلاس میں توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے اہم مشاورت کی گئی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کے قومی اقتصادی کونسل کا فورم قومی وحدت کا مظہر ہے اور اسکا بنیادی مقصد مربوط کوششوں سے وفاق کو مضبوط بنانے کے لیے قومی ہم آہنگی بڑھانا ہے، قومی اقتصادی کونسل کو عدم مساوات کو مدنظر رکھنا چاہیے اور یہ وفاق اور صوبوں کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ متوازن علاقائی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
اجلاس میں توانائی کی بچت کے حوالے سے کیے گئے فیصلوں کے تحت چاروں صوبوں میں بازار اور دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا، تاہم عملدرآمد کے لیے تینوں صوبوں کے وزرا اعلیٰ نے دو دن کا وقت مانگا ہے تاکہ صوبوں میں تجارتی و کارباری تنظیموں سے مشاورت کر لی جائے۔
دوسری جانب آل پاکستان انجمن تاجران نے حکومت کی شام 8 بجے دوکانیں بند کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے، اس حوالے سے صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت تاجر برادری کے لیے آسانیاں پیدا کرے نہ کہ مشکلات، تاجر شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک سب سے مہنگی بجلی خریدتا ہے،حکمران اپنے اے سی بند کریں گے تو غریب کا پنکھا چلے گا۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ علامہ راجہ ناصر عباس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر، نوٹیفکیشن جاری
- 9 hours ago

معروف مذہبی شخصیت حضرت مولانا قاری مفتاح اللہ انتقال کر گئے
- 9 hours ago

گُل پلازہ کے دو فلور کلیئر، اموات 27 ہوگئیں، 85 لاپتہ افرادکی تلاش جاری
- 9 hours ago

لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی تحقیق کے شعبے میں پہلی وومن یونیورسٹی بن گئی
- 9 hours ago

وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے صومالیہ کے سفیرکی ملاقات ،دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
- 3 hours ago

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی
- 9 hours ago

افغانستان سے دہشت گردوں کو لا کر بسانے کا فیصلہ فاش غلطی تھی،دہشت گردی بڑھنے کی وجہ یہی ہے،وزیراعظم
- 9 hours ago
فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں اگر ہوا تو چھپائیں گے نہیں،چئیرمین پی ٹی آئی
- 3 hours ago

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ،امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع
- 9 hours ago

سونا مسلسل دوسرے روز بھی ہزاروں روپے مہنگا، فی تو لہ کتنے کا ہو گیا؟
- 9 hours ago
لاہو ر میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین،مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
- 8 hours ago

سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- 5 hours ago





.webp&w=3840&q=75)



