کراچی : رکن قومی اسمبلی اور معروف ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال پر وزیراعظم شہباز شریف، صدرمملکت سمیت دیگر سیاسی شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے عامر لیاقت حسین کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے اُن کے لیے دعائے مغفرت کی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لیاقت کی ناگہانی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی ناگہانی موت پر اظہار افسوس
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) June 9, 2022
صدر مملکت کی مرحوم کیلئے دعائے مغفرت، بلندی درجات کی دعا
صدرمملکت کا مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور صبر جمیل کی دعا
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عامر لیاقت حسین نے صحافت سے سیاست تک متحرک زندگی گزاری۔ عامر لیاقت نے زندگی کے مختلف شعبہ جات میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ عامر لیاقت حسین کے انتقال کی خبر سے سخت صدمہ ہوا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال پر اظہار افسوس
— PPP (@MediaCellPPP) June 9, 2022
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے صحافت سے لے کر سیاست تک ایک متحرک زندگی گزاری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری@BBhuttoZardari
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ کے سابق گورنر عمران اسماعیل نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سیاسی سفر میں عامر لیاقت نے اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت نے پارٹی سے استعفیٰ دینے کے بعد بھی ان کے پارٹی اراکین کے ساتھ ہمیشہ اچھے تعلقات رہے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی رکن قومی اسمبلی کے اچانک انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا عامر لیاقت حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار۔ اللہ تعالیٰ عامر لیاقت حسین کی مغفرت کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 9, 2022
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا نے بھی عامر لیاقت کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے عامر لیاقت کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ اور عزیز ق اقارب اور چاہنے والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
اللہ تعالیٰ عامر لیاقت کی مغفرت فرمائے اور انکے خاندان اور عزیز و اقارب اور چاہنے والوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے آمین pic.twitter.com/h3kEp3b8Am
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) June 9, 2022
واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین 49 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے، اسپتال میں ڈاکٹرز نے اُن کی موت کی تصدیق کی ہے۔
عامر لیاقت حسین کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد انتقال کی تصدیق کی، جبکہ ان کے ڈرائیور جاوید نے پہلے ہی موت کی تصدیق کردی ہے ۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت حسین کو جب اسپتال لایا گیا تو وہ انتقال کر چکے تھے، عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا۔
واضح رہے کہ عامرلیاقت حسین 5 جولائی 1971 کو پیدا ہوئے ، عامر لیاقت حسین نے پاکستان کے نجی ٹی وی چینل سے ایک مذہبی پروگرام سے اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا۔
وہ سیاسی سطح پر بھی کراچی میں بے حد مقبول رہے اور متحدہ قومی موومنٹ کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے، وہ 2002 سے 2007 تک قومی اسمبلی کے ممبر رہے ۔ عامرلیاقت حسین مشرف دور میں وزیرمملکت بھی رہے، 2018 میں وہ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔
عامر لیاقت حسین گزشتہ کچھ عرصے سے نجی زندگی میں شدید مسائل سے دوچار تھے اور ان کی تیسری شادی کا اختتام بھی طلاق پر ہوا تھا۔

ٹانک اور لکی مروت میں پولیس پر حملے، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید، 3 زخمی
- 14 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
- 7 گھنٹے قبل

اسلام آباد کے بعد لاہور میں گیس لیکج دھماکا،8 افراد جھلس کر زخمی
- 10 گھنٹے قبل

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی سلیکٹرمحمد الیاس انتقال کر گئے
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا نیووٹیک کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان، تکنیکی و فنی پروگرامز کے نئے اہداف کا تعین کرنے کی ہدایت
- 9 گھنٹے قبل

ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے عوام کو سہولیات کی فراہمی مزید سہل اور ڈیجیٹائزیشن کے عمل میں تیزی لائی جائے،وزیراعظم
- 8 گھنٹے قبل
کراچی شدید سرد موسم کی لپیٹ میں،کم سے کم درجہ حرارت6 ڈگری تک چلا گیا
- 14 گھنٹے قبل

نئے کرنسی نوٹ تیار، چھپائی کیلئے اسٹیٹ بینک کو حکومت کی اجازت کا انتظار
- 11 گھنٹے قبل
ہری پورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر جاں بحق
- 14 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت کا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے نہ کرنے کا فیصلہ
- 14 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے نے اسلام آباد مقامی حکومت آرڈیننس پر دستخط کر دیے
- 13 گھنٹے قبل

ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا قائم مقام صدر ڈکلیئر کردیا
- 11 گھنٹے قبل










.webp&w=3840&q=75)