کراچی: ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کے اہلخانہ نے بیٹےکی لندن سےواپسی تک پوسٹ مارٹم نہ کروانےکافیصلہ کیا ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی بیٹی نے پوسٹ مارٹم سے روک دیا جبکہ عامر لیاقت کی میت چھیپا سرد خانے منتقل کردی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر عامرلیاقت کا پوسٹ مارٹم کرنےسے ان کی سابقہ بیگم بشریٰ اور بیٹی دعا نےروکا ہے، بیٹےکےیوکے سےواپسی پرپوسٹ پارٹم کروانےیا نہ کروانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کر گئے ہیں، چھیپا ذرائع نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عامر لیاقت اپنے گھر میںمردہ حالت میں پائے گئے،ان کے ڈرائیور نے ریسکیو عملے کو کال کرکے واقعہ کی اطلاع دی۔
ڈاکٹر عامرلیاقت حسین 5 جولائی 1971ء میں پیدا ہوئے، انہوں نے پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل پر مذہبی پروگرام سے اپنے کریئر کا آغاز کیا،سیاسی سطح پر بھی کراچی میں بے حد مقبول رہے اور متحدہ قومی موومنٹ کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔
ڈاکٹر عامر لیاقت 2002ء سے 2007ء تک قومی اسمبلی کے ممبر رہے، وہ مشرف دور میں وزیرمملکت بھی رہے، 2018ء میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔
عامر لیاقت حسین گزشتہ کچھ عرصے سے نجی زندگی میں شدید مسائل سے دوچار تھے اور ان کی تیسری شادی کا اختتام بھی طلاق پر ہوا تھا، دانیہ شاہ کی جانب سے خلع کی درخواست دائر کرنے کے بعد عامر لیاقت نے ان کی مبینہ آڈیو اور بعد ازاں دانیہ شاہ نے بھی عامر لیاقت کی مبینہ آڈیو اور ویڈیوز لیک کی تھیں اور دونوں نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات بھی لگائے تھے۔
بعد ازاں عامر لیاقت نے ہار تسلیم کرتے ہوئے دانیہ شاہ سے معافی مانگتے ہوئے پاکستان چھوڑ جانے کا اعلان کیا تھا، تاہم انہوں نے ملک چھوڑنے کی تاریخ نہیں دی تھی۔

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- 16 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 9 گھنٹے قبل

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- 15 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 13 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- ایک دن قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 14 گھنٹے قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 2 دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- ایک دن قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 9 گھنٹے قبل




