Advertisement
تفریح

وفات کے بعد عامر لیاقت کے اکاونٹ سے جذباتی ٹوئٹ

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور پولیس عامر لیاقت حسین کے گھر پہنچی اور ایمبولینس کے ذریعے ان کی لاش کو ہسپتال منتقل کیا گیا.

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر جون 9 2022، 9:12 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
وفات کے بعد عامر لیاقت کے اکاونٹ سے جذباتی ٹوئٹ

عامر لیاقت کے ٹوئٹر اکاونٹ سے وفات سے بعد ٹوئٹ کیا گیا ہے .

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ سے ہونے والے ٹوئٹ میں کہا گیا کہ انا للہ وانا الیہ راجعون، اس کے ساتھ ایک شعر لکھا گیا، سکون پایا ہے بے کسی نے ، حدودِ غم سے نکل گیا ہوں. ٹوئٹ میں مزید کہا گیا ڈاکٹرعامر لیاقت حسین اپنے لاتعداد چاہنے والوں اور مداحوں کو افسردہ چھوڑ کر چلے گئےان اللہ وانا الیہ راجعون، اُن کی مغفرت کیلئے آپ سب سے دعاؤں کی درخواست ہے.

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین انتقال کر گئےہیں. چھیپا ذرائع نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عامر لیاقت اپنے گھر میں‌مردہ حالت میں پائے گئے تھے. ان کے ڈرائیور نے ریسکیو عملے کو کال کرکے اس سانحے بارے بتایا.

دوسری جانب ڈاکٹر عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے لئے پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید کی سربراہی میں تین رکنی ٹیم قائم کردی گئی۔ ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ٹیم میں دو میل میڈیکولیگل افسران بھی شامل ہوں گے۔ ڈاکٹر عامرلیاقت کی وجہ موت کا تعین کرنے کے لئے پوسٹ مارٹم جناح اسپتال میں کیا جائے گا.

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور پولیس عامر لیاقت حسین کے گھر پہنچی اور ایمبولینس کے ذریعے ان کی لاش کو ہسپتال منتقل کیا گیا.

ملازمین کی جانب سے پولیس کو دیئے گئے ابتدائی بیان میں‌کہا گیا ہے کہ عامر لیاقت کی طبعیت گذشتہ رات سے خراب تھی. انہوں نے دل میں تکلیف ہونے کی شکایت کی تھی. ہم نے ان کو ہسپتال لے جانے پر اصرار کیا . تاہم انہوں نے منع کر دیا تھا.

ادھر پولیس حکام نے عامر لیاقت حسین کے گھر کا معائنہ کرتے ہوئے تمام شواہد اکھٹے کر لئے ہیں تاکہ اس واقعے کے تمام پہلوئوں‌کا بغور جائزہ لیا جا سکے. خبریں ہیں‌کہ عامر لیاقت حسین کی لاش کا پوسٹمارٹم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

دوسری جانب خبریں ہیں کہ عامر لیاقت حسین کا آج پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک جانے کا پلان تھا. لیکن اللہ تعالیٰ کو کچھ اور ہی منظور تھا. وہ آج خالق حقیقی سے جا ملے.

خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین اپنی تیسری اہلیہ کی جانب سے گھر چھوڑ کر جانے، اس کے الزامات اور خلع کا کیس دائر کرنے کی وجہ سے شدید پریشان تھے.

انہوں‌نے کچھ عرصہ قبل ہی اپنی تینوں بیویوں کیلئے انسٹاگرام پر ایک طویل پیغام بھی شیئر کیا تھا.

عامر لیاقت نے لکھا تھا کہ ایک منٹ، ایک سیکنڈ میں عقل والے سمجھ لیں کہ کس نے کس کے لیے کیا کیا اور جواباً کیا ملا۔ مجھے کسی کے تبصروں اور مشوروں کی ضرورت نہیں، جو آزمائش میں رضیت باللہ ربَ والے بندے ہوتے ہیں وہ صرف آزمائش میں پورا اترنے کی فکر میں ہوتے ہیں انہیں مکافات عمل اور آزمائش میں فرق معلوم ہوتا ہے۔

عامر لیاقت حسین نے لکھا تھا کہ جب منظر ہر آنکھ کو کسی ایک کو ایک تنہا اور منظر میں موجود بقیہ کرداروں کو فاتح دکھائے تو یہی لمحہ عقل والوں کے سمجھنے لیے کافی ہے کہ ابھی “ انٹرویل “ ہوا ہے باقی کہانی میں لکھوں گا جس میں سوائے سچ کے کچھ اور نہیں ہوگا، میں جا رہا ہوں۔

انہوں نے کہا تھا کہ انشا اللہ میرا جانا ان تینوں کے ہر پل کا آج سے ٹھہر جانا بن جائے گا۔ بشریٰ کے لیے دوسری لائن نہیں کہ “تم نہ کر پائے کچھ بھی ہمارے لیے” میں ناانصاف نہیں لیکن بہرحال وہ حجاب والی ہیں ان کا حجاب ڈھکا رہے۔ ایک شوہر کا یہی فرض اور ذمہ داری ہے پَر چھوڑا کسی نے کچھ نہیں جس کا جتنا بس چلا۔

کچھ عرصہ قبل عامر لیاقت حسین نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ پاکستان کے مشہور گلوکار سجاد علی کے گانے پر گنگناتے نظر آئے۔ اس ویڈیو میں دانیہ اور عامر لیاقت کے نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو کا مختصر ’کلپ‘ بھی موجود ہے۔

انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ وہ خود پر لگے غلیظ الزامات کے حوالے سے کچھ دیر بعد سرزمینِ پاکستان سے اپنا آخری بیان جاری کریں گے جس کے بعد وہ اس ملک کو ہمیشہ کے لیے چھوڑ دیں گے۔

بعد ازاں انسٹاگرام پر انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’میں نے اس حیاتِ شکستہ میں جس جس کا دل دُکھایا ہے جانے سے قبل ان سب سے معافی مانگتا ہوں، مجھے معاف کر دیجیے گا، جس کسی کا مجھ پر قرض ہے وہ قرض اتار دوں گا انشاء اللہ مرنے سے قبل اور ایک بڑے چینل سمیت جس نے بھی میری رقم ہضم کر لی ہے وہ بس اللہ سے ڈریں اور ڈھیل کو اپنی دعاؤں کی قبولیت نہ سمجھیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں سے ملتمس ہوں کہ کسی کو جاننے یا اس سے ملنے سے پہلے کسی کی سنی سنائی باتوں میں آکر اپنے والدین کی دوڑ دھوپ اور تکلیف سے پالنے پر اور حلال کمانے کمائی سے آپ کے لیے دوڑ دھوپ کر کے کمانے اور پھر آپ کی کی تربیت کرنے کو اپنے عمل سے پراگندا نہ کریں ، پاکستان کے لیے جی جائیں اور سیاسی نعروں میں گم ہو کر اپنی فوج کو گالیاں نہ دیں مذاق کریں لیکن نذاق اڑائیے نہیں ، رنگ، نسل ، ذات اور شکل و ساخت پر کسی کی بھد نہ اڑائیے کہ سب احسن تقویم پر پیدا ہوئے۔

عامر لیاقت نے مزید کہا تھا کہ میں نے جذباتی کیفیت میں اپنی اہلیہ دانیہ کو کچھ بھلا بُرا کہا ہے آپ نہ کہیے گا وہ ابھی چھوٹی ہے اور کوئی اسے گرفتار کرے نا پریشان کیونکہ میں نے تکلیف میں گرفتاری کی بات کہہ دی تھی اللہ اسے بھی اور بشریٰ، طوبی ، احمد اور دعا کو سلامت رکھے سرفراز فرمائے۔ بشریٰ اور مزید اپنی تعلیم اور علم میں ستارہ بن کر چمکیں اور طوبی تو ماشا اللہ ستارہ بن ہی چکی ہیں ، دعا اس ملک کی بہترین آرٹسٹ بننے جا رہی ہے اور احمد جیسا ذہین انجینئر پاکستان کو جلد ملنے والا ہے ۔

Advertisement
آذربائیجان کا دفاعی وفد ائیر ہیڈکوارٹرز کے دورے پر، پاک فضائیہ سے ٹریننگ  میں  دلچسپی

آذربائیجان کا دفاعی وفد ائیر ہیڈکوارٹرز کے دورے پر، پاک فضائیہ سے ٹریننگ میں دلچسپی

  • 13 hours ago
مصر کی متنازع ٹک ٹاکر ’یاسمین‘  لڑکا نکلا

مصر کی متنازع ٹک ٹاکر ’یاسمین‘ لڑکا نکلا

  • 11 hours ago
22 اگست تک سندھ اور  بلوچستان  سمیت  ملک کے دیگر حصوں میں شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی

22 اگست تک سندھ اور بلوچستان سمیت ملک کے دیگر حصوں میں شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی

  • 24 minutes ago
پائلٹ آفیسر راشد منہاس نشانِ حیدر کی آج 54 ویں برسی،فواج پاکستان کا خراج عقیدت

پائلٹ آفیسر راشد منہاس نشانِ حیدر کی آج 54 ویں برسی،فواج پاکستان کا خراج عقیدت

  • 2 minutes ago
کراچی میں شدید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر، پی آئی اے کی پروازیں بھی تاخیر کا شکار

کراچی میں شدید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر، پی آئی اے کی پروازیں بھی تاخیر کا شکار

  • 11 hours ago
انسداد دہشت گردی ایکٹ آئین اور جمہوریت کے چہرے پر طمانچہ ہے،  حافظ حمداللہ

انسداد دہشت گردی ایکٹ آئین اور جمہوریت کے چہرے پر طمانچہ ہے، حافظ حمداللہ

  • 14 hours ago
عمران خان نےمحمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد کر دیا

عمران خان نےمحمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد کر دیا

  • 5 minutes ago
ای سی سی نے مون سون بارشوں کے متاثرین کے لیے 5 ارب 80 کروڑ روپے کے امدادی پیکیج کی منظوری دے دی

ای سی سی نے مون سون بارشوں کے متاثرین کے لیے 5 ارب 80 کروڑ روپے کے امدادی پیکیج کی منظوری دے دی

  • 11 hours ago
خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کے لیے ایک ہفتے تک لوڈشیڈنگ سے آزاد بجلی فراہم کریں ، وزیر اعظم

خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کے لیے ایک ہفتے تک لوڈشیڈنگ سے آزاد بجلی فراہم کریں ، وزیر اعظم

  • 13 hours ago
وزیراعظم  کی  وزیراعلیٰ سندھ کو فون کرکے ہر ممکن معاونت کی پیش کش

وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ کو فون کرکے ہر ممکن معاونت کی پیش کش

  • 11 hours ago
کراچی میں موسلادھار بارش سے شہر کا انفراسٹرکچر متاثر، انٹرنیٹ اور موبائل سروسز بھی متاثر

کراچی میں موسلادھار بارش سے شہر کا انفراسٹرکچر متاثر، انٹرنیٹ اور موبائل سروسز بھی متاثر

  • 11 hours ago
نائیجیریا :مسجد کے احاطے میں نماز کے دوران فائرنگ، 27 نمازی شہید

نائیجیریا :مسجد کے احاطے میں نماز کے دوران فائرنگ، 27 نمازی شہید

  • 12 minutes ago
Advertisement