جنوبی امریکا : بولیویا کی ایک عدالت نے سابق صدر جینینے انیّز کو آئین کے خلاف فیصلے کرنے اور فرائض سے غفلت برتنے کے جرم میں قید کی سزا سنا دی۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی امریکی ملک بولیویا کی ایک عدالت نے گزشتہ روز اپنے ایک اہم فیصلے میں ملک کی سابق صدر جینینے اینّز چاویز کو سال 2019 میں بغاوت کرنے کا قصوروار ٹھہرا تے ہوئے انہیں دس برس قید کی سزا سنا دی۔
54 سالہ سابق صدر کو آئین کے خلاف فیصلے کرنے اور اپنے فرائض سے غفلت برتنے کا مجرم قرار دیا گیا ہے ۔ عدالت کاکہنا تھا کہ محترمہ انیّز نے سال 2019 کے صدارتی انتخابات کے بعد ان ملکی اصولوں کی خلاف ورزی کی، جو آئین اور جمہوری نظام کی ضمانت دیتے ہیں۔
سابق صدر انیّز مارچ 2021 میں دہشت گردی ، بغاوت اور سازش جیسے الزامات کے باعث جیل میں ہیں اور انہیں مقدمے کی سماعت کے دوران عدالتی کارروائی میں ذاتی طور پر شرکت کی بھی اجازت نہیں دی گئی اور وہ جیل سے ہی مقدمے کی پیروی کرتی رہیں ۔
2019 کے صدارتی انتخابات کے بعد جینین انیّز ملکی پارلیمنٹ کی سب سے سینیئر رکن تھیں اور صدر ایوو موریلس کے مستعفی ہونے کے بعد انہوں نے صدارت کا عہدہ سنبھالا تھا ۔
سابق صدر موریلس نے تقریباً 14 برس تک بولیویا پر حکمرانی کی تھی اور اکتوبر 2019 میں متنازعہ انتخابی نتائج کے بعد فوج اور عوام کے دباؤ کے تحت انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

نیپرانے کےالیکٹرک کے ٹیرف میں 7 روپے 60 پیسے کمی کر دی
- 5 گھنٹے قبل

فارن پالیسی کا اعتراف: پاکستان کے معدنی ذخائر عالمی معیار کے حامل
- 33 منٹ قبل

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس، عدالت کا علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
- 7 گھنٹے قبل

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر تاخیر کا شکار، الیکشن کمیشن نےانتخابات کرانے کا شیڈول واپس لے لیا
- 3 گھنٹے قبل
قومی اسمبلی میں اپوزیشن نےمحمود خان اچکزئی کو قائد حزب اختلاف نامزد کر دیا
- 5 گھنٹے قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس لاہور میں کھلی کچہری کا انقعاد
- 4 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

ہانگ کانگ سکسز 2025: پاکستان نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، عباس آفریدی کپتان مقرر
- 2 گھنٹے قبل

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستانی ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف پہلی اننگز میں 333 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی
- 8 گھنٹے قبل

بھارتی حمایت یافتہ گروپس تشدد کو ہوا دے رہے ہیں، پراکسیز کا خاتمہ ضروری ہے ، آرمی چیف
- ایک گھنٹہ قبل
سانائے تاکائیچی جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب
- 7 گھنٹے قبل

حکومت سندھ نے کچے کے علاقوں کے ڈاکوؤں کیلئے سرینڈر پالیسی جاری کر دی
- 4 گھنٹے قبل