جی این این سوشل

پاکستان

پیپلز پارٹی  رہنما سکندر میندھرو انتقال کرگئے 

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور   سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھرو میں  انتقال کرگئے ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پیپلز پارٹی  رہنما  سکندر میندھرو  انتقال کرگئے 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جی این این کے مطابق  سکندر میندھرو کینسر کے عرضے میں مبتلا تھےاور دو ماہ سے امریکہ کے اسپتال میں  زیر علاج تھے۔ ان کی عمر 78 برس تھی ۔

سینیٹر سکندر میندھرو کے اہل خانہ کے مطابق  ان کی میت منگل تک پاکستان لائی جائے گی ۔

سینیٹر سکندر میندھروکا تعلق سندھ کے ضلع بدین سے ہے ، انہوں  نے سندھ یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی تھی ، وہ اس وقت پیپلز پارٹی کی طرف سے سینیٹر تھے۔

وہ 2013ء سے 2018ء کے دوران ممبر صوبائی اسمبلی رہے ۔  انہوں نے محکمہ پارلیمانی امور، صحت ، ماحولیات ، عشر زکوات ، مذہبی امور میں وزیر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیئے ۔ 

پی پی پی سینیٹر سکندر میندھروکے انتقال پر چئیرمین سینیٹ ، صدر مملکت عارف علوی ،وزیراعلی ٰ سندھ مراد علی شاہ ، پیپلزپارٹی شریک چئیرمین آصف زرداری ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا  ، وفاقی وزیر شازیہ مری  سمیت دیگر سیاسی شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہارکیا گیا ہے  ۔

پاکستان

عدالت کا بشریٰ بی بی کو بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست منظور کر لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت کا بشریٰ بی بی کو بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس گل حسن اورنگزیب نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کو بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

یاد رہے کہ 2 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کو بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

شدید گرمی کا آغاز، پنجاب میں ہیٹ ویو الرٹ جاری

پنجاب کے مختلف اضلاع میں 10 اور 11 مئی کو طوفانی بارشوں کا امکان ہے، ترجمان پی ڈی ایم اے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شدید گرمی کا آغاز، پنجاب میں ہیٹ ویو الرٹ جاری

پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ہفتے ہیٹ ویوکا الرٹ جاری کر دیا۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ 8 سے 10 مئی کے دوران پنجاب میں دن کے درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری اضافے کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے، پنجاب کے مختلف اضلاع میں 10 اور 11 مئی کو طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے، گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام الناس کو بھی محتاط رہنا ہو گا، دوپہر کے وقت کام کرنے والے لو سے بچنے کا اہتمام کریں۔

اس کے علاوہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ جنوبی اور وسطی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ جبکہ جنوبی اور وسطی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہا۔

گز شتہ روز دادو،مٹھی 47، جیکب آباد ،موہنجوداڑو ،شہید بینظیرآباد، سکھر، روہڑی ، خیرپور 46، بھکر، چھور، حیدرآباد، خانپور، پڈعیدن اور رحیم یار خان میں 45ڈگری سینٹی درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

کسی بھی قسم کے دباؤ اور فوجی کشیدگی کے تحت کوئی بھی معاہدہ نہیں ہو گا، حماس

جنگ بندی کی تجاویز اسرائیل کے بنیادی مطالبات پر پورا نہیں اترتی، نیتن یاہو

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کسی بھی قسم کے دباؤ اور فوجی کشیدگی کے تحت کوئی بھی معاہدہ نہیں ہو گا، حماس

حماس نے زور دے کر کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے دباؤ اور فوجی کشیدگی کے تحت کوئی بھی معاہدہ نہیں کرے گی اورنہ ہی اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، غزہ سے اسرائیل کے مکمل انخلاء کا مطالبہ کیا ہے اور یہ ہمارا اصولی مطالبہ ہے۔

دوسری طرف اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ حماس کی طرف سے پیش کی گئی جنگ بندی کی تازہ ترین تجویز اسرائیل کے بنیادی مطالبات پر پورا نہیں اترتی۔غزہ میں یرغمالیوں کی واپسی کے لیے ابھی بھی فوجی دباؤ ضروری ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی افواج نے اس سے قبل مصر اور غزہ کے درمیان رفح بارڈر کراسنگ کے فلسطینی حصے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ 

درایں اثناء اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے منگل کے روز کہا کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح کے قریب ایک علاقے میں فوج کی دراندازی اور اس کے کراسنگ کو کنٹرول کرنے کا عمل اس وقت تک جاری رہے گا جب تک حماس کے خاتمے یا تمام یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا جاتا۔

گیلنٹ نے مزید کہا کہ ان کا ملک زیرحراست افراد کی بازیابی کے لیے رعایتیں دینے کے لیے تیار ہے، لیکن اگر زیر حراست افراد کے حوالے سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا تو وہ غزہ بھر میں اپنی کارروائیاں تیز کر دے گا۔

دوسری جانب سرکاری فلسطینی نیوز ایجنسی نے منگل کے روز اطلاع دی ہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی قابض حکام کو رفح پر حملہ کرنے اور اس کے شہریوں کو بے گھر کرنے سے روکنے کے لیے فوری مداخلت کرے۔

فلسطینی ایوان صدر کے سرکاری ترجمان نبیل ابو ردینا نے خبردار کیا کہ اس خطرناک اسرائیلی جارحیت اور رفح میں قتل عام کے خطرات مزید بڑھ جائیں گے جہاں لاکھوں فلسطینی پناہ لیے ہوئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll