جی این این سوشل

پاکستان

اب مسئلہ پاکستان کی معاشی بقا کا ہے، شیخ رشید

آصف زرداری ق لیگ کے 2 وزرا کو ساتھ رکھنے کے لیے چودھری شجاعت کے پاس جاتے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اب مسئلہ پاکستان کی معاشی بقا کا ہے، شیخ رشید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سربراہ عوامی مسلم لیگ  شیخ رشید  کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ پر قیامت ڈھانے والے ہیں۔اب مسئلہ غریب کا، پاکستان کی معاشی اور سیاسی بقا کا ہے۔

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے  کہ امپورٹڈ حکومت موت کے کنویں کی سرکس میں ناچ رہی ہے۔غریب بد حال اور دل برداشتہ ہو گیا ہے، اسمبلیاں کھیل تماشا بن گئی ہیں۔اب مسئلہ غریب کا، پاکستان کی معاشی اور سیاسی بقا کا ہے۔

انہوں نے کہاہے  کہ وزیر خزانہ عنقریب ایک مرتبہ پھر پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں پر قیامت ڈھانے والے ہیں۔اسٹاک ایکسچینج 7 ارب ڈالر، فارن ترسیلات اور فارن ریزرو نیچے آ گئی ہیں۔ قبر کا ریٹ بھی 7 سے 15 ہزار روپے ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری  اور شہباز شریف کے تمام کیسز کا ریکارڈ محکموں سے غائب کر دیا گیا ہے۔آصف زرداری ق لیگ کے 2 وزرا کو ساتھ رکھنے کے لیے چودھری شجاعت کے پاس جاتے ہیں۔

پاکستان

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب،  عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شریک ہوں گے

شہباز شریف اجلاس میں عالمی صحت کے ایجنڈے کے حوالے سے ایک سیشن میں اظہارِ خیال کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم  کا دورہ سعودی عرب،   عالمی اقتصادی فورم  کے  اجلاس میں شریک ہوں گے

عالمی اقتصادی فورم کا خصوصی دو روزہ اجلاس آج سے ریاض میں شروع ہو رہا ہے جس میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت ایک ہزار سے زیادہ سربراہان مملکت اور پالیسی ساز شرکت کر رہے ہیں۔

ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق  وزیراعظم محمد شہباز شریف  عالمی اقتصادی فورم کےآج سے شروع ہونے والے خصوصی اجلاس میں شرکت،عالمی صحت کے ایجنڈے کے حوالے سے ایک سیشن میں اظہارِ خیال کریں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائینز پر  کویت کے امیر  مشال آل احمد آل جبر سے ملاقات ہو گی۔وزیراعظم کی سعودی وزراء برائے خزانہ ، صنعت ، سرمایہ کاری سے ملاقاتیں متوقع  ہیں۔

وزیراعظم کی بل اینڈ میلینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کو چئیر مین، عالمی مالیاتی فنڈ کی مینیجنگ ڈائریکٹر اور صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے بھی ملاقات ہو گی۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم گزشتہ روز سعودی عرب پہنچے تھے، وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

یوکرین کے چار پاور پلانٹس پر روسی میزائل حملے

یوکرین کے حکام کے مطابق روس نے گزشتہ شب بڑے پیمانے پر میزائل حملوں میں توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یوکرین کے چار پاور پلانٹس پر روسی میزائل حملے

روس نے بڑے پیمانے پر یوکرائن کے 4 پاور پلانٹس پر میزائل حملے کر دیئے۔ روس نے میزائل حملوں میں توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ روس کا حالیہ مہینوں میں یوکرینی پاور اسٹیشنز پر چوتھا فضائی حملہ ہے۔

یوکرینی دارالحکومت کیف میں حکام نے بتایا ہے کہ روس کی جانب سے گزشتہ شب کے دوران  میزائلوں کے بڑے پیمانے پر کیے گئے حملوں میں چار ملکی پاور پلانٹس کو نقصان پہنچا ہے۔

ماسکو نے گزشتہ کچھ مہینوں میں یوکرینی توانائی کی تنصیبات پر حملے تیز کر دیے، جس سے بجلی کی پیداوار میں رکاوٹ اور ملک گیر بلیک آؤٹس دیکھے جا رہے ہیں۔

یوکرینی فوج کے تازہ بیان کے مطابق روسی مسلح فورسز نے یوکرین کے انرجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا، خاص طور پر یورپی یونین کی سرحد سے منسلک مغربی علاقے میں واقع ایوانو فرانکیوسک، اور لییف میں حملے کیے۔ یوکرینی ایئر فورسز نے مزید بتایا کہ ماسکو کی جانب سے 34 میزائل فائر کیے گئے، جس میں سے انہوں نے 21 مار گرائے۔

علاوہ ازیں یوکرینی دارالحکومت کیف کے حکام کا کہنا ہے کہ ماسکو نو مئی سے قبل اپنے فضائی اور زمینی حملے تیز کر رہا ہے جب وہ دوسری عالمی جنگ میں فتح کا جشن منائے گا۔ اس دوران یوکرین بھی اہم امریکی ہتھیاروں کی آمد کا انتظار کر رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پنجاب میں ’صحت کی دستک ان کی دہلیز پر‘ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

پنجاب کے وزرائے صحت کی زیر صدارت اجلاس میں شوگر اور ہیپاٹائٹس کی ادویات کی دستیابی اور فراہمی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں ’صحت کی دستک ان کی دہلیز پر‘ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

پنجاب حکومت نے ’صحت کی دستک ان کی دہلیز پر‘ پروگرام جلد شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

پنجاب کے وزرائے صحت سلمان رفیق اور عمران نذیر کی زیر صدارت اجلاس میں شوگر اور ہیپاٹائٹس کی ادویات کی دستیابی اور فراہمی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ عوام کے لیے صحت کی دستک ان کی دہلیز پر پروگرام جلد شروع کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں انسولین وافر مقدار میں موجود ہے، انسولین، شوگر اور ہیپاٹائٹس کی ادویات مریضوں کے گھروں میں پہنچانے کا مکینزم وضع کر لیا ہے جبکہ الٹرا ساؤنڈ کی سہولت بھی مریضوں کے گھروں تک فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر سلمان رفیق نے کہا کہ کلینکس آن ویلز کے ذریعے عوام کو تنگ علاقوں اور دیہی آبادیوں میں صحت کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

اجلاس میں شوگر کے مریضوں کے لیے انسولین کی تیاری اور مارکیٹ میں دستیابی کے امور پر گفتگو کی گئی اور نان کمونیکیبل ڈیزیز پروگرام سے ذیابیطس اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی اسکریننگ اور دیگر ریکارڈ طلب کیا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll