Advertisement

صدرمملکت کی صحت مند لوگوں سے زندگی بچانے کیلئے خون کا عطیہ دینے کی اپیل

اسلام آباد: دنیا بھر میں آج عطیہ خون کا عالمی دن منایا جارہا ہے ، صدر ڈاکٹرعارف علوی نے ملک کے تمام صحت مند بالغ مردوخواتین پرزوردیاہے کہ وہ جہاں تک ممکن ہوکثرت سے خون کاعطیہ دیں کیونکہ زندگیاں بچانے کے لئے نیکی کاایک کام ہے۔  

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jun 14th 2022, 4:23 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
صدرمملکت کی صحت مند لوگوں سے زندگی بچانے کیلئے خون کا عطیہ دینے کی اپیل

رواں برس اس دن کاموضوع ہے ''خون کاعطیہ دیناخیرسگالی کاکام ہے ، اس کوشش کاساتھ دیں اورزندگیاں بچائیں'' صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ا س دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ  آج ہم زندگی بچانے کیلئے خون کے عطیات دینے والے رضاکاروں اور مفت خون کا عطیہ دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستان میں خون کے عطیات دینے کے حوالے سے آگاہی مہم بہت ضروری ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ  پاکستان میں دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلہ میں خون کے عطیات دینے کی شرح بہت کم ہے، پاکستان میں خون کے زیادہ تر عطیات مریض کے دوستوں اور رشتے داروں کی جانب سے دیئے جاتے ہیں ، خون کے عطیات سے متعلق غلط خیالات دور کرنے کیلئے روایتی اور سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز پر آگاہی پیدا کرنا ہوگی۔

صدر نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے تمام صحت مند مرد و خواتین جتنی جلدی ہو سکے خون کے عطیات دیں تاکہ زیادہ زندگیاں بچائی جا سکیں۔ 

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ  خون کے عطیات دینا درحقیقت یکجہتی کا عمل ہے کیونکہ اس سے کئی بیماریوں کے مریضوں کی زندگیاں بچانے میں مدد ملتی ہے، آج کے دن ہم دنیا بھر میں خون کے عطیات دینے والوں کی بے مثال شراکت داری کو سراہتے ہیں، صحت مند افراد کی مناسب تعداد کی جانب سے مستقل بنیادوں پر خون کے عطیات کی فراہمی سے خون کی ہر وقت دستیابی یقینی بنانے میں مدد ملے گی ۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی صحت مند فرد اپنی صحت پر منفی اثرات مرتب کئے بغیر سال میں متعدد بار خون کا عطیہ دے سکتا ہے، صحت مند افراد تقریباً 12 ہفتوں بعد دوبارہ خون دے سکتے ہیں، پلیٹ لیٹس کے عطیات دہندگان سال میں 24 بار پلیٹ لیٹس کا  عطیہ دے سکتے ہیں، ہمیں خون کے نئے عطیہ دہندگان کو تلاش کرنے، پہلے سے خون کے عطیات دینے والوں کی مزید حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔  

صدر نے مزید کہا کہ خون کے عطیات دینے کیلئے ضروری انفراسٹرکچر پیدا کرنے، عطیہ شدہ خون کی سکریننگ اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ معیار اور اقدار کے مطابق خون کو محفوظ بنانے کی ضرورت ہے۔ 

Advertisement
پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

  • ایک دن قبل
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • ایک دن قبل
کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

  • 2 دن قبل
27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

  • 3 گھنٹے قبل
خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

  • 2 دن قبل
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • ایک دن قبل
پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

  • 3 دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

  • 3 دن قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

  • 2 دن قبل
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • ایک دن قبل
پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

  • 2 دن قبل
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

  • ایک دن قبل
Advertisement