جی این این سوشل

تجارت

انڈونیشیا سے خوردنی تیل کی بروقت درآمد سے ملک میں تیل کا بحران ٹل گیا ہے : وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا سے خوردنی تیل کی بروقت درآمد سے ملک میں تیل کا بحران ٹل گیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انڈونیشیا سے خوردنی تیل کی بروقت درآمد سے ملک میں تیل کا بحران ٹل گیا ہے : وزیراعظم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق آج  اسلام آباد میں وزیر صنعت و پیداوار مخدوم مرتضی محمود سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف  نے کہا کہ انڈونیشیا سے 25 لاکھ میٹرک ٹن خوردنی تیل درآمد کیا جا رہا ہے جس سے ملک میں تیل کی قیمتیں کم ہوں گی ۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی وزیر کا خوردنی تیل کی درآمد کیلئے ذاتی خرچے پر انڈونیشیا کا دورہ قابلِ ستائش ہے ، بروقت درآمد سے ملک میں خوردنی تیل کے متوقع بحران کے خطرے کا سد باب ہوا ، خوردنی تیل کے کارگو کی آمد سے تیل کے نرخوں میں کمی ہوگی ۔ 

وزیراعظم  نے انڈونیشیا سے خوردنی تیل کی درآمد پر وفاقی وزیر کی خصوصی کاوشوں کو سراہا۔ 

 یاد رہے کہ خوردنی تیل کی پہلی کھیپ وزیرِ صنعت و پیداوار کی انڈونیشیا میں موجودگی کے دوران ہی پاکستان روانہ کر دی گئی تھی ۔ 

علاقائی

صحافیوں کی جانب سے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل 2024 مسترد

حکومت بل بنانے سے باز نہ آئی تو پیرکو اسمبلی اجلاس سے پہلے احتجاج ہوگا، صحافی یونینز

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صحافیوں کی جانب سے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل 2024 مسترد

صحافیوں کی جانب سے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل 2024 مسترد کر دیا گیا۔

لاہور پریس کلب میں ہونے والے اجلاس میں سی پی این ای، پی ایف یو جے، کیمرا مین اور فوٹوگرافر ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

صدرلاہور پریس کلب  ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ ارباب اختیار کو پُرامن طور پر اپنے احتجاج سے آگاہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بل بنانے سے باز نہ آئی تو پیرکو اسمبلی اجلاس سے پہلے احتجاج ہوگا۔

صدر سی پی این ای ارشادعارف نے کہا کہ پیمرا، ہتک عزت اورپیکا کے قوانین پہلے سے موجود ہیں، ایسے میں نیا قانون بدنیتی پر مبنی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے نورایس سیرپ کا پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری کر دیا

سیرپ کا 50 ملی گرام، 5 ایم ایل کا ایک بیچ غیر معیاری ہے جس کا استعمال خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، ڈریپ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے نورایس سیرپ کا پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری کر دیا

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے آئرن کی کمی پوری کرنے کے لیے تیار کردہ غیر معیاری دوا کی فروخت پر ایکشن لیتے ہوئے پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری کر دیا۔

ڈریپ کے مطابق نووارائز (Novarise) نامی سیرپ 50 ملی گرام، 5 ایم ایل کا ایک بیچ غیر معیاری نکلا ہے، جس کا استعمال خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

ڈرگ ریکال الرٹ کے مطابق سینٹرل ڈرگ لیب کراچی نے نووارائز سیرپ کا بیچ 113 غیر معیاری قرار دیا۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ نووارائز سیرپ کے سیمپل میں ایتھیلین گلائیکول کی زائد مقدار کی تصدیق ہوئی ہے، سیرپ میں ایتھیلین کی موجودگی کو غیر معیاری قرار دیا گیا ہے۔

 سیرپ کے سیمپل میں 0.78 فی صد ایتھیلین گلائیکول پایا گیا، یہ منفی اثرات کا حامل زہریلا مادہ ہے اور اس کا سیرپ کی تیاری میں استعمال خطرناک ہے، کیوں کہ دوا میں ایتھیلین گلائیکول کی معمولی مقدار بھی جان لیوا ہو سکتی ہے۔

الرٹ کے مطابق ڈائی ایتھیلین گلائیکول اور ایتھیلین گلائیکول جب آپس میں ملتے ہیں تو یہ ایک زہریلا کمپاونڈ بناتے ہیں، جو کہ دل، گردہ، مرکزی اعصابی نظام کے لیے نقصان دہ ہے۔

ڈریپ نے کمپنی کو متاثرہ بیچ مارکیٹ سے واپس منگوانے کا حکم دے دیا ہے، اور میڈیکل اسٹورز اور ڈاکٹرز کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس بیچ کی دوا مریضوں کو نہ دیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

لاہور: آج حج کیلئے روانہ ہونے والاشخص ڈکیتی مزاحمت پر قتل

شعیب والد کےلیے منی چینجر سے سعودی ریال لارہا تھا،پولیس ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور: آج حج کیلئے روانہ ہونے والاشخص ڈکیتی مزاحمت پر قتل

لاہور کے علاقے نجف کالونی میں ڈاکوؤں نے حج کیلئے سعودی عرب جانےوالے عازمین حج کو گولی مار کر قتل کر دیاجبکہ اس واقعے میں ان کا بیٹا زخمی ہو گیا۔

پولیس نے بتایا کہ شعیب والد کےلیے منی چینجر سے سعودی ریال لارہا تھا، جب شعیب گھر واپس پہنچا تو ڈاکوئوں نے اسے روک کر پیسے چھیننے کی کوشش کی۔

پولیس نے بتایا کہ جب شعیب نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے ان پر اور ان کے والد پر فائرنگ کردی جو دروازہ کھولنے کے لیے باہر آئے تھے۔

اس واقع میں شعیب کو ٹانگ اور ان والد کو سینے میں گولی لگی جنہیں فورا قریبی ہسپتال لے جایا گیا مگر ہسپتال پہنچنے پر ان کے والد کو مردہ قرار دے دیا گیا۔

پولیس نے واقعہ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll