جی این این سوشل

علاقائی

تیزرفتار کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ، ایک شخص جاں بحق ،2 زخمی  

اٹک:   اٹک میں تیز  رفتار کار اور موٹر سائیکل میں  تصادم کے نتیجے میں ایک  شخص  جاں بحق جبکہ 2 زخمی  ہوئے ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تیزرفتار کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ، ایک شخص جاں بحق ،2 زخمی  
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جی این این کے مطابق افسوس ناک حادثہ فتح جنگ کوہاٹ روڈ گلیال سٹاپ کے قریب پیش  آیا ، جہاں  تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل میں تصام سے 1 شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ  2 شدید زخمی ہیں ۔ 

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ،  حادثہ میں  موٹر سائیکل سوار کوٹ فتح خان کا رہائشی 46 سالہ شیر خان کو سر پر گہری چوٹ لگنے کی وجہ سے موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔

ریسکیو کے مطابق  زخمیوں کی شناخت   35 سالہ مصدق ولد مختیار اور 40 سالہ عبدالغفور ولد غلام نبی کے نام سے ہوئی  ہیں ۔ ریسکیو نے لاش اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا۔

پاکستان

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کریں گے ، عمر ایوب

 سابق وزیر اعظم عمران خان نے اس سے قبل اپریل 2022 میں ان کی حکومت کے گرائے جانے کا الزام امریکہ واشنگٹن پر عائد کیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کریں گے ، عمر  ایوب

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان اور دیگر رہنماؤں نے پیر کے روز وفاقی دارالحکومت میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ تحریک انصاف پاکستان میں غیر ملکی مداخلت برداشت نہیں کرے گی۔ 

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے دفتر خارجہ کے ذریعے ملاقات کی درخواست کی، پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران سیاسی شخصیات  بھی موجود تھیں ۔

 سابق وزیر اعظم عمران خان نے اس سے قبل اپریل 2022 میں ان کی حکومت کے گرائے جانے کا الزام امریکہ واشنگٹن پر عائد کیا تھا۔

واضح رہے کہ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا امور ڈونلڈ لو نے ایک ملاقات میں ان کی برطرفی کا مطالبہ کیا تھا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان نے پی اے سی چیئرمین شپ کےلئے اب تک اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کیا، شیر افضل مروت

بانی چیئرمین سے کل ہونے والی ملاقات میں ان کے نام پر ہونے والے فراڈ سے آگاہ کروں گا، رہنما پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان نے پی اے سی چیئرمین شپ کےلئے اب تک اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کیا، شیر افضل مروت

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کےلئے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے پی اے سی چیئرمین شپ کےلے اب تک اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں شیر افضل مروت نے کہا کہ میں کل بانی چیئرمین سے ملاقات کروں گا اور ان کے نام پر ہونے والے فراڈ سے آگاہ کروں گا۔ مجھے نہ تو کمیٹی کے اجلاس کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور نہ ہی اس کے ایجنڈے میں ایسی کوئی چیز تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ عمران خان  نے نہ تو پی اے سی کے فیصلے کو سیاسی کمیٹی کو فیصلے یا ووٹنگ کے لیے ریفر کیا اور نہ ہی اب تک اپنا فیصلہ تبدیل کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ کل خان صاحب سے ملاقات کے بعد آپ سب کو آگاہ کروں گا۔ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے راجواڑہ نہیں اور میں اسے ہائی جیک نہیں ہونے دوں گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

انٹربینک میں آج ڈالر 3 پیسے مہنگا

انٹربینک میں ڈالر آج کاروبار کے اختتام پر 278  روپے 24  پیسے پر بند ہوا  ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انٹربینک میں آج ڈالر 3 پیسے مہنگا

کراچی : انٹربینک میں پاکستانی روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت  میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر آج کاروبار کے اختتام پر 278  روپے 24  پیسے پر بند ہوا  ہے۔

انٹربینک میں آج ڈالر 3 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278.21 روپے پر بند ہوا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll