Advertisement
علاقائی

سندھ حکومت کا تمام کاروباری مراکز رات 9بجے بند کرنے کافیصلہ 

کراچی : سندھ حکومت نے  تمام کاروباری مراکز ، شاپنگ مالز رات 9 بجے بند کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر جون 17 2022، 8:33 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سندھ حکومت کا تمام کاروباری مراکز رات 9بجے بند کرنے کافیصلہ 

تفصیلات کے مطابق بجلی کی بچت کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے سندھ حکومت نے صوبے بھر میں کاروباری اوقات کار تبدیل کر دیئے،   بازار اور کاروباری سرگرمیاں رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق شادی ہال رات ساڑھے دس بجے بند کردیئے جائیں  جبکہ  ہوٹلز، ریسٹورینٹس، کافی شاپس اور کیفے رات 11 بجے بند کیے جائیں  گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل اسٹورز، اسپتالوں، پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز، بیکریز اور دودھ کی دکانوں پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

حکومتِ سندھ کی جانب سے کاروباری سرگرمیاں رات 9 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نئے کاروباری اوقات کا اطلاق آج سے ہوگا جبکہ  یہ فیصلہ ایک ماہ کیلئے کیا گیا ہے ۔ 

یاد رہے کہ حکومت نے بجلی بحران سے نمٹنے کیلئے صوبوں کو  کاروباری مراکز جلد بند کرنے کی تجویز دی تھی  ۔

Advertisement