Advertisement
تفریح

معروف فنکار مسعود خواجہ انتقال کرگئے

راولپنڈی : اپنی اداکاری سے مسکراہٹیں بکھیرنےوالے مسعود خواجہ انتقال کرگئے ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر جون 20 2022، 8:10 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
معروف  فنکار مسعود خواجہ انتقال کرگئے

راولپنڈی  سے تعلق رکھنے والے معروف مزاحیہ فنکار مسعود خواجہ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔  وہ راولپنڈی کے  ہولی فیملی اسپتال میں  گزشتہ ایک ہفتے سے  زیر علاج تھے اوران کا ڈائیلاسز چل رہا تھا  تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے ۔

 مسعود خواجہ کی جانب سے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مدد کی اپیل بھی کی گئی تھی ۔  

مسعود خواجہ  20 برس سے زائد عرصے سے  تھیٹر، ٹیلی ویژن اور فلم میں اداکاری، ہدایتکاری  سے منسلک رہے ۔  مسعود خواجہ کا شمار پاکستان کے اُن مشہور کامیڈین فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے لاکھوں دلوں پر راج کیا اور اپنے فن سے داد سمیٹی ۔

Advertisement