اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب مجرموں کی امپورٹڈ سرکار کے ترمیم شدہ نیب قانون نے احتساب کو ہی دفن کر دیا ہے ۔

.jpg&w=3840&q=75)
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں عمران خان نے لکھا کہ حکومت تبدیل کرنے کی امریکی سازش کے ذریعے محض مجرموں کے اس ٹولے کو ایک اور این آر او دینے کے لیے پاکستان کی پوری معشیت ، سیاسی نظام کو پٹری سے اتارا گیا۔ان کاکہنا تھا کہ اس کی تصدیق ن لیگ کے خرم دستگیر کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے میں جب ہماری معیشت مستحکم ہونے کے بعد 6 فیصد پائیدار ترقی کیجانب بڑھ رہی تھی،منصوبہ سازوں نےمحض ان مجرموں کو این آر او -دوم دینے کیلئے معیشت کو تباہی کےگڑھے میں پھینک کر اور ہمارے لوگوں پر مہنگائی کا ایک بم گرا کر پاکستان کو عدمِ استحکام سے دوچار کرنا مناسب جانا۔
ایسے میں جب ہماری معیشت مستحکم ہونے کے بعد 6%کی پائیدار ترقی کیجانب بڑھ رہی تھی،منصوبہ سازوں نےمحض ان مجرموں کو NRO-دوم دینے کیلئے معیشت کو تباہی کےگڑھے میں پھینک کر اور ہمارے لوگوں پر مہنگائی کا ایک بم گرا کر پاکستان کو عدمِ استحکام سے دوچار کرنا مناسب جانا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 20, 2022
عمران خان نے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ان کے فرمان کا مفہوم ہے کہ تباہی ان معاشروں کا مقدر بنتی ہے جہاں کمزور کی پیٹھ پر تو تعزیز کا کوڑا برستا ہے مگر طاقتور قانون کی پہنچ سے دور رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج نیب کے اس ترمیم شدہ قانون کے ساتھ ہم وائٹ کالر کرائم کے مجرموں کو احتساب سے مبرا کرتے ہوئے تباہی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ اس سے مجرم مافیا کو این آر او ٹو ملے گا اور نیب کے زیر تفتیش 1200 ارب میں سے 1100 ارب روپے کے مقدمات اب نیب کے دائرہ اختیار سے نکل جائیں گے۔
سابق وزیراعظم کے بقول تاریخ پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کو فراموش کرے گی اور ہی نہ کبھی معاف کرے گی۔
اس مجرم مافیا کو NRO-دوم ملے گا اور نیب کے زیرِتفتیش 1200 ارب میں سے1100ارب مالیت کےمقدمات اب نیب کے دائرۂ کار سے نکل جائیں گے۔تاریخ پاکستان کیخلاف اس سازش کے منصوبہ سازوں+اسےکامیاب بنانےوالوں کو فراموش کرے گی نہ ہی کبھی معاف کرے گی۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 20, 2022
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آج نیب قانون میں ترمیم کے خلاف یومِ سیاہ منانے کا اعلان بھی کر رکھا ہے ۔

سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گیا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 17 گھنٹے قبل

جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 19 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات،دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو
- 19 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت
- 18 گھنٹے قبل

دوسرا ون ڈے، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 15 گھنٹے قبل

اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار
- 17 گھنٹے قبل

متحدہ عرب امارات میں قومی دن کے موقع پر دو دن کی تعطیل کا اعلان
- 14 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی
- 15 گھنٹے قبل

اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5.1 اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا
- 14 گھنٹے قبل

وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 16 گھنٹے قبل
دوسرا ون ڈے: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 289 رنز کا ہدف
- 10 گھنٹے قبل

مسٹر بیسٹ کا سعودی دارالحکومت ریاض میں ’بیسٹ لینڈ‘ پارک کا شاندار افتتاح
- 18 گھنٹے قبل








