کراچی : پاکستان نے جنوبی افریقہ کے پہلے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹو ں سے فتح اپنے نام کر لی، جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں245 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس کے بعد پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 88 رنز کا آسان ہدف ملا۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں چوتھے دن کے کھیل کا آغاز تباہ کن انداز میں ہوا اور ابتداء میں ہی جنوبی افریقہ کی دو قیمتی وکٹیں حسن علی اور یاسر شاہ نے جلد حاصل کرکے میچ میں پاکستان کی گرفت مزید مضبوط کردی۔پروٹیز کپتان ڈی کوک بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 2 رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بنے۔جنوبی افریقہ کے آخری 4 کھلاڑیوں کو ٹیسٹ ڈیبیو کرنیوالے لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی نے آؤٹ کیا۔
ساتویں وکٹ 234 کے اسکور پر گری جب جارج لین 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، آٹھویں وکٹ 238 پر گری جب ربادا ایک رن بنا کر بولڈ ہوئے۔جنوبی افریقا کی نویں وکٹ نورٹج کی تھی وہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بامووا تھے جو 40 رنز بنا سکے۔پاکستان کی جانب سے ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی نے دوسری اننگز میں 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ یاسر شاہ نے 4اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں قومی ٹیم نے 88 رنز کا آسان ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ قومی ٹیم کی جانب سے اوپنرر عمران بٹ نے 12 اور عابد علی نے 10 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ، تیسری وکٹ کپتان بابر اعظم کی گری جو 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، تاہم اظہر علی31 اور فواد عالم 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
واضح رہے کہ 14سال بعد پاکستان کے دورے پر آئی جنوبی افریقی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پوری ٹیم 220 رنز ہر آؤٹ ہو گئی تھی۔جواب میں 27 رنز پر 4 وکٹیں گنوانے کے باوجود پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 378 رنز بنا ئے تھے، فواد عالم نے سنچری جبکہ اظہر علی اور فہیم اشرف نے نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 3 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 7 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 6 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 6 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل




