لاڑکانہ:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو آج بھی پیپلز پارٹی کے کارکنان اور عوام کی شکل میں زندہ ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ شہید محترمہ نے اپنے ملک کی ترقی کے لیے 30 سال تک جدوجہد کی،وہ جمہوریت کی بحالی اور اسلام کے پر امن پیغام کے لیے جدوجہد کرتی رہیں، ہر ظالم اور ہر آمر سے ٹکرائیں، وہ اس ملک کے نوجوانوں کی آواز تھیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے جیالے ہیں، بے نظیر بھٹو کو شہید کر کے آمر سوچ رہے تھے کہ پیپلز پارٹی کا وجود ختم ہو جائے گا، بے نظیر بھٹو آج بھی پیپلز پارٹی کے کارکنان اور عوام کی شکل میں زندہ ہیں، اگر آپ لوگ 4 سال نا اہل حکومت کو برداشت کر سکتے ہیں تو ہمیں بھی تھوڑا وقت دیں، پھر ہم سب نے مل کر بے نظیر شہید کے ویژن کو آگے لے کر چلنا ہے، بی بی شہید خوش ہوتی ہوں گی کہ پیپلز پارٹی عوام کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔
بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم اوران کی معاشی ٹیم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، سلیکٹڈ کو گھر بھیجنا ضروری تھا، یہ شخص آپ کے حقوق پر حملہ آور تھا، ملک کی تاریخ میں پہلی عدم اعتماد کامیاب ہوئی، کہا تھا کہ آئینی ہتھیار استعمال کر کے اس کو باہر نکالیں گے،پیپلزپارٹی کے جیالوں نے ایک دن کے لیے بھی سلیکٹڈ کو نہیں مانا۔

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 5 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 4 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 7 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- ایک گھنٹہ قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل






